خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 653
خطبات طاہر جلد۵ 653 خطبه جمعه ۳ اکتوبر ۱۹۸۶ء مشکل نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ایک جوتی کا تسمہ کی بھی ضرورت پڑے تو خدا سے مانگو۔پہلی توجہ انسان کی ضرورت کے وقت دوست کی طرف ہوا کرتی ہے اس لئے ولایت سیکھنے کے لئے سب سے پہلے اپنی ضرورتوں سے بات شروع کریں اور واقعہ ہر ضرورت کے وقت خدا کو یاد کرنا شروع کر دیں۔یہ ولایت کا پہلا قدم ہے۔دوسرا قدم یہ ہو گا جب آپ خدا سے مانگنا شروع کریں گے ، ہر وقت خدا کی طرف دیکھیں گے تو کسی دن یہ بھی دل میں خلش پیدا ہوگی کہ اللہ کی بھی تو ضرورتیں ہیں، اس کے دین کی بھی تو ضرورتیں ہیں اور قدم قدم پر یہ ضرورتیں پیدا ہو رہی ہیں۔میں نے تو کبھی ضرورت پوری نہیں کی پھر میں کیسا دوست ہو گیا یک طرفہ دوستی تو کوئی چیز نہیں ہے۔یک طرفہ تو غلامی کا معاملہ ہوا کرتا ہے، نوکری کا معاملہ ہوتا ہے۔نعوذ باللہ خدا کسی کا غلام تو نہیں ہے کہ وہ یک طرفہ چیزیں پوری کرتا چلا جائے۔تو اس رستے پر چلنے کے نتیجہ میں جو ولایت کا رستہ ہے یہ رستہ خود اپنے آپ کو مکمل کرتا چلا جاتا ہے ، خود آپ کے قدم درست کرتا چلا جاتا ہے۔اس لئے سب سے آسان ایک بات جو میں آپ کو کہہ سکتا ہوں اور آپ کے لئے اور آپ کی نسلوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبت اور پیار کا تعلق قائم کریں اور اس کے لئے محنت کریں۔کوشش کر کے باریک بینی کے ساتھ اس رستے پر قدم اٹھانے کی کوشش کریں۔جب تک آپ کے دل میں محبت الہی لہریں بن کر دوڑ نے نہ لگ جائے اس وقت تک محض خشک تعلق کے خیال کو پیار قرار نہ دیں۔بڑا آسان رستہ ہے اور لذت والا رستہ ہے۔اس کی پہچان بھی کوئی مشکل نہیں۔جوں جوں یہ پیار بڑھے گا آپ کے اعمال کے اوپر اس پیار کا اثر نمایاں ہوتا چلا جائے گا۔کسی بیرونی نصیحت کرنے والے کے محتاج آپ نہیں رہیں گے۔کسی خشک مولوی کی نصیحت کے آپ محتاج نہیں رہیں گے۔پیار تو خود سکھاتا ہے رستے۔ان راہوں میں قدم اٹھانے کی تلقین بھی خود کرتا ہے اور جنون کا لباس پہنا دیتا ہے۔دنیا کے عاشق مثلاً لیلیٰ کا عاشق ایک مجنوں تھا۔اس کے متعلق سوچیں کتنی ادنی سی چیز تھی جس کا عشق اس کے دل میں پیدا ہوا۔عارضی اور ایسی چیز جو جوابا اس کی محبت کو لوٹا بھی نہیں سکتی تھی نہ لوٹا رہی تھی ، نہ اس میں یہ طاقت تھی کہ اتنی شدید محبت کا جواب دے سکے اور اس محبت کو کوئی دوام نہیں ہے۔اس کے باوجود اس نے مجنوں کی ساری زندگی کی کایا پلٹ دی۔ہر وقت اس کو یہ