خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 641
خطبات طاہر جلد۵ 641 خطبه جمعه ۳ /اکتوبر ۱۹۸۶ء جماعت ولایت الہی کا رستہ اختیار کرے جو سچی محبت اور پیار کا رستہ ہے خطبه جمعه فرموده ۳ اکتوبر ۱۹۸۶ء کیلگری، کینیڈا) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: اِنَّ فِي اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَ مَا خَلَقَ اللهُ فِي السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ لَايْتٍ لِقَوْمٍ يَتَّقُونَ إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَرَضُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَاتُوْا بِهَا وَالَّذِينَ عَنْ ابْتِنَا غُفِلُونَ أُولبِكَ مَأ وبُهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ اور پھر فرمایا: (یونس: ۹۷) سورۃ یونس کی یہ تین آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں ان کا ترجمہ یہ ہے کہ یقینا رات اور دن کے ادلنے بدلنے میں اور اس ہر چیز میں جو خدا تعالیٰ نے آسمان اور زمین میں پیدا فرمائی ہے ان لوگوں کے لئے نشانات ہیں جو خدا تعالیٰ کا خوف رکھتے ہیں اور تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔اِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا لیکن اس کے برعکس کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو ہماری ملاقات یعنی خدا تعالیٰ کی طرف لوٹ جانے پر یقین نہیں رکھتے۔وَرَضُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْیا اور دنیا کی زندگی پر راضی ہو چکے ہیں۔وَاطْمَا تُوْا بِهَا اور انہیں اطمینان نصیب ہو گیا ہے وَالَّذِينَ هُمُ