خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 600 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 600

خطبات طاہر جلد۵ 600 خطبه جمعه ۱۲ رستمبر ۱۹۸۶ء تو بقا، ہماری تو زندگی کا تو انحصار اس بات پر ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ خلق عظیم والے کی پیروی کرو تو ہم ضامن ہیں کہ خدا کی تقدیر تمہارے ساتھ چلے گی۔تمہاری حفاظت کرے گی تمہیں ہلاک نہیں ہونے دے گی۔تمہارے مخالفوں سے فرق کر کے دکھائے گی اگر خلق عظیم سے عاری ہو جاؤ گے تو پھر کوئی ضمانت باقی نہیں رہتی۔اس لئے غیر معمولی طور پر ہمیں اخلاق حسنہ کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔جو گہرے اخلاق ہیں محض ظاہری نہیں۔عائلی زندگی کے اخلاق ، بیویوں سے سلوک ، بچوں سے سلوک، برعکس ان کے بچوں کا اپنے والدین سے سلوک ، بیویوں کا اپنے خاوندوں سے ، اپنے ماحول سے، اپنے لین دین میں، اپنے معاملات میں، اپنے قول میں، یہ سب خلقِ عظیم کے وہ پہلو ہیں جن میں آپ کو درست ہونا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے قریب تر پہنچتے رہیں۔قریب پہنچنا تو ایک نسبتی معاملہ ہے لیکن قریب تر پہنچتے رہنا یہ سب سے زیادہ اہم ہے۔یعنی کسی مقام پر بھی کھڑے ہو جانا غلط ہے۔جب میں یہ کہتا ہوں کہ قریب تر پہنچتے رہیں تو مراد ہے کہ ہر خلق کو ہمیشہ صیقل کرتے رہیں ، یہ سمجھتے ہوئے کہ چونکہ آنحضرت عملے کے خلق جیسا کامل نہیں ہو سکا اس لئے مزید گنجائش ہے اور خلق عظیم کا نمونہ ہمیں دے کر ایک لا متناہی سفر دے دیا ہے اخلاق کو مانگنے کا اور اپنے حسن کو سنوارنے کا اور نکھارنے کا کوئی ایک بھی خلق ایسا نہیں جس میں آپ کے پاس بہتری کی گنجائش موجود نہیں ، یہ اعلان ہو رہا ہے یہاں کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے سوا کبھی کسی کے متعلق خدا تعالیٰ نے یہ گواہی نہیں دی کہ وہ خلق عظیم پر واقع ہے۔بہت ہی بڑی گواہی ہے۔اسلئے آنحضرت ﷺ کی پیروی جب لازم فرما دی تو ساتھ اس کا ایک طبعی نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ بعینہ آنحضرت ﷺ کی طرح خلق عظیم پر اور کوئی واقع نہیں۔اسلئے ہم پر کوشش فرض ہے اور یہ انکسار بھی ضروری ہے کہ ساری کوششوں کے باوجود ہم پھر بھی خلق عظیم سے نیچے رہ جائیں۔یہ ضرور کر سکتے ہیں کہ خلق عظیم کی طرف ہمیشہ بڑھتے رہیں اور ہمارے لئے ہمیشہ بڑھتے رہنے کا امکان کھل گیا ہے۔ایک موقع پر بھی ہم Still نہیں ہو سکتے ، ایک موقع پر بھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ اب ہم انتہاء کو پہنچ گئے ہیں اب ہم دوسرے کاموں کی طرف توجہ کریں۔فرمایا محمد مصطفی ﷺ کی پیروی شروع کرو ساری زندگی تم اس کام میں مصروف رہوتب بھی تمہارے لئے مزید گنجائشیں خدا پیدا کرتا رہے گا۔تو صرف یہ اعلان