خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 588
خطبات طاہر جلد۵ 588 خطبه جمعه ۵ ستمبر ۱۹۸۶ء آیا ہے اور مذہبی جماعتوں میں سے بعض افراد کو قربانی دینی پڑتی ہے اور پہلے بھی جماعت احمد یہ بڑے حوصلے کے ساتھ اور سر بلندی کے ساتھ اور کامل وفا کے ساتھ یہ قربانیاں دے رہی ہے، آئندہ بھی خدا کی تقدیر میں جہاں تک بھی لکھا گیا ہے قربانیاں جماعت دیتی چلی جائے گی لیکن جہاں تک ان ذرائع کا موجودہ حکومت کے استحکام کو حاصل کرنے کا تعلق ہے تو یہ استحکام حاصل نہیں ہوگا۔کبھی دنیا میں ایسا واقعہ نہیں ہوا کہ بچوں کی جماعت کو ، جھوٹے ظلم کا نشانہ بنا کر ان کے خون چوس کر پنپ سکیں ، ان کی قوت حاصل کر کے اپنے اندر استحکام پیدا کر سکیں۔یہ واقعہ بھی نہیں ہوا نہ ہو سکتا ہے۔چند دن اور ظلم کا نشانہ بنا سکتے ہیں اس سے زیادہ نہیں لیکن اس سے بہت زیادہ بڑھ کر خود ظلموں کا نشانہ بننے والے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ غاصبوں اور ظالموں پر ان سے بڑھ کر غاصب اور ظالم مسلط کر دیا کرتا ہے۔اور خدا تعالیٰ کی یہ تقدیر ہے کہ بعض دفعہ فرشتوں کو مسلط کرتا ہے اور نیک لوگوں کو مسلط کرتا ہے، سزا دینے کی خاطر اور بعض دفعہ بدوں کو مسلط کرتا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ ان کے اوپر کسی قسم کے لوگ مسلط کئے جائیں گے۔اگر خدا تعالیٰ اس ملک کو بچانا چاہتا ہے اور ہماری دعائیں سن لے اور اس ملک کی تقدیر بہتر رنگ میں بدل دے تو پھر بعید نہیں کہ بہتر اور منصف لوگ ان پر مسلط ہوں اور ایک ایک کر کے ان کی بد کرداری کی ان کو سزا دیں اور اگر خدا تعالیٰ اس ملک سے ناراض ہو چکا ہے اور اس کی تقدیر کچھ اور فیصلہ کر چکی ہے ، تو ہوسکتا ہے ان سے بڑھ کر، آمران سے بڑھ کر غاصب، ان سے بڑھ کر بددیانت اور ظالم لوگ، ان سے بڑھ کر سفاک لوگ اگر چہ بظاہر ممکن نظر نہیں آتا کہ ایسے بھی ہو سکتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کی تقدیر جو فیصلہ چاہے وہ ہو کے رہتا ہے۔تو ممکن ہے ایسے لوگ ان پر مسلط ہو جائیں جو ان سے کم رحم کرنے والے ہوں بنی نوع انسان پر جتنا یہ کر سکتے ہیں اور ان سے زیادہ سفاک اور ظالم ہوں اور پھر ان کے جرموں کی بھی ان کو سزاد یں اور جو جرم انہوں نے نہیں کئے ان کی بھی ان کو سزاد یں کیونکہ خدا تعالی منتقم ہے اور منتم میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ عام جرم سے بڑھ کر سزا اور اس میں شدت پیدا کر دے۔اس لئے جہاں خدا تعالیٰ کی تقدیر بعض اوقات برابر کا سلوک کرتی ہے اور بعض دفعہ جب خدا کی غیرت کو جب زیادہ کچوکے دیئے جائیں تو وہ منتقم بن کر بھی اپنی کا ئنات کے بعض لوگوں کو سزا دینے کے لئے مقررفرما دیتا ہے اور کائنات کی ساری قو تیں پھر اس جہت میں کام کرتی ہیں۔صرف انسانی قوتیں نہیں بلکہ قانون قدرت بھی ہر سمت سے