خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 589 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 589

خطبات طاہر جلد ۵ 589 خطبه جمعه ۵ ستمبر ۱۹۸۶ء ایسی قوم کو گھیر تا ہے اور ہر طرح سے اس کو سزا دیتا ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ کا جہاں تک تعلق ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر چہ بعض تکلیفوں کے دن کچھ لمبے بھی ہو سکتے ہیں اور صبر کا امتحان کچھ آگے بھی بڑھ سکتا ہے لیکن ہر تکلیف کے لمبے دن سے بھی جماعت احمدیہ اور زیادہ طول قامت ہو کر نکلے گی اور ہر مصیبت اور ابتلاء کے وقت سے جماعت احمد یہ زیادہ مستحکم ہو کے نکلے گی۔یہ وہ تقدیر ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت بدل نہیں سکتی۔کل بھی آپ نے یہی دیکھا ہے، پرسوں بھی یہی دیکھا تھا، آج بھی یہ دیکھ رہے ہیں اور کل اس سے بڑھ کر یہ بات دیکھیں گے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں جو ظالم ہیں وہ سزا کے بغیر نہیں رہیں گے۔اس لئے جو احتجاج دنیا میں پہنچتے ہیں مختلف ملکوں سے یا مختلف کوششیں جماعت احمد یہ کر رہی ہے، ان پر بناء رکھیں یہ محض اس لئے کیا جاتا ہے کہ امتثال امر ہے، اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ دنیاوی کوششیں کرو۔ہمارا احتجاج تو اسی وقت ہو جاتا ہے اور وہاں پہنچ جاتا ہے جہاں اسے پہنچنا چاہئے۔جب ہمارے دل میں اپنے پیارے بھائیوں کے لئے ایک ٹیس اٹھتی ہے اور خدا کو وہ دل کا درد پکارتا ہے، وہی ہمارا احتجاج ہے اور وہی سب سے بڑی کارروائی ہے جو ہم کر سکتے ہیں۔اس لئے سب دعائیں کریں اور زیادہ درد کے ساتھ اپنے معصوم اور پیارے بھائیوں کے لئے دعائیں کریں کہ خدا کے فرشتے ان کے آگے سے بھی حفاظت کریں، ان کے نیچے سے بھی حفاظت کریں ، ان کے دائیں سے بھی حفاظت کریں اور ان کے بائیں سے بھی حفاظت کریں، ان کے اوپر سے بھی حفاظت کریں اور ان کے نیچے سے بھی حفاظت کریں اور ان پر بکثرت نازل ہوں اور ان کو تسلیاں دیں کہ ہم دنیا میں بھی تمہارے ساتھ ہیں اور آخرت میں بھی تمہارے ساتھ رہیں گے۔