خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 582 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 582

خطبات طاہر جلد۵ 582 خطبه جمعه ۲۹ راگست ۱۹۸۶ء اٹھے ہیں، یہ جو خون برسا رہے ہیں آپ کے او پر لیکن خدا کی قسم ! آپ کا صبران پر غالب آئے گا اور آپ کی آہیں ان بادلوں کی صفات کو تبدیل کر کے رکھ دیں گی۔یہ خون برسانے والے بادل ایک دن آپ دیکھیں گے کہ رحمتیں برسانے والے بادلوں میں تبدیل ہو جائیں گے اور آنحضرت ﷺ کے اسوہ حسنہ کی برکت سے جسے ہم اختیار کر رہے ہیں اور آئندہ بھی اختیار کرتے رہیں گے، انشاء اللہ تعالی ساری مصیبتیں آسانیوں اور آسائشوں میں تبدیل ہو جائیں گی ، سارے دکھ تسکین جان اور طمانیت قلب میں بدل جائیں گے اور بالآخر احمدیت لازماً غالب آئے گی۔اس میں ایک لمحہ کے لئے بھی شک نہ کریں ہے۔یہ وہ جماعت نہیں ہے جو مٹنے کے لئے بنائی جاتی ہے۔یہ جماعت وہ نہیں ہے جس کی سرشت میں کسی قسم کی ناکامی کا خمیر ہو۔ہم نے لازماً غالب آتا ہے ایک ملک میں نہیں ہر ملک میں غالب آتا ہے۔اس سرزمین میں بھی غالب آتا ہے جس میں ہم آج بیٹھے ہوئے ہیں اور ہماری کوئی بھی بظاہر حیثیت نہیں ہے۔اس لئے آپ اس جماعت سے تعلق رکھنے والے ہیں ایک لمحہ کے لئے بھی، ایک لمحہ کے ہزارویں حصہ کے لئے بھی کسی قسم کا خوف اپنے دل میں نہ آنے دیں، کسی قسم کی مایوسی کو اپنے اوپر قابض نہ ہونے دیں۔سابقہ تاریخ پر نظر کریں۔ایک لاکھ چوبیس ہزار مرتبہ یہ تاریخ دہرائی گئی ہے۔پھر کیا وہم ہے جو آپ کے دل میں خوف پیدا کر سکتا ہے۔ایک لاکھ چوبیس ہزار مرتبہ یہ تاریخ دہرائی گئی اور ایک لاکھ چوبیس ہزار مرتبہ خدا والے ہمیشہ غالب آتے رہے ہیں اور خدا کے منکرین اور خدائی طاقتوں کا مقابلہ کرنے والے ہمیشہ خائب و خاسر اور نا مراد ہوتے رہے ہیں۔پس آپ کے مقدر میں فتح و ظفر لکھی جاچکی ہے۔ہر دفعہ یہ فتح و ظفر آسمان پر خدا کے پاک انبیاء اور ان کی جماعتوں کے لئے لکھی گئی ہے۔آج آپ کے لئے لکھی جارہی ہے اور آپ کے مخالفین کے لئے مقدر میں وہی کچھ لکھا گیا ہے جو ایک لاکھ چوبیس ہزار مرتبہ خدا کے پاک انبیاء کے مخالفوں کی قسمت میں، بد قسمتی ان کی کے لکھا گیا۔پس ان کے لئے دعا کریں اور ان کے لئے رحم کریں اور استغفار سے کام لیں اور کوشش یہ کریں کہ خدا کے عذاب کے فرشتوں سے پہلے آپ کی دعاؤں کو قبول کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ رحمت کے فرشتے بھیج دے اور اس قوم کی تقدیر کو بدل دے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: پاکستان سے چند دن ہوئے یہ اطلاع ملی کہ ہماری چچازاد بہن حضرت مرزا بشیر احمد صاحب