خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 561 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 561

خطبات طاہر جلد۵ 561 خطبه جمعه ۲۲ را گست ۱۹۸۶ء ہندوستان میں تحریک شدھی کے خلاف اعلان جہاد نیز بیت الذکر مردان کی شہادت کا تذکرہ ( خطبه جمعه فرموده ۲۲ را گست ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِلْ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوْعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا سَاعَةً مِنْ نَّهَارٍ بَلْةٌ : فَهَلْ يُهْلَكُ إِلَّا الْقَوْمُ الْفَسِقُوْنَ (الاحقاف : ۳۶) اور پھر فرمایا: ۱۹۲۲ء، ۲۳ء اور ۲۴ ء کے دور میں جو مسلمانوں کے لئے ہندوستان میں ایک انتہائی دردناک دور تھا ملکانے کے علاقہ میں ایک شدھی کی تحریک چلائی گئی تھی اور کثرت سے راجپوتوں کو یہ کہہ کر دوبارہ ہندو بنایا جا رہا تھا کہ تمہارے آباؤ اجداد تو ہندو تھے اور تمہیں مسلمان بادشاہوں نے زبر دستی مسلمان بنالیا تھا اس لئے تمہارا اصل مقام تمہارا دائگی مقام ہندوسوسائٹی میں ہے اور اگر تم دوبارہ ہندو بن گئے تو تمہیں اور بہت سی ایسی مراعات حاصل ہو جائیں گی جو اس سے پہلے حاصل نہیں ہیں۔روپیہ کا بھی لالچ دیا گیا اور روپیہ خرچ بھی کیا گیا اور بعض جگہ جبر سے بھی کام لیا گیا اور ایسے تنگ حالات کر دیئے گئے ہندوؤں کی طرف سے اس علاقہ میں کہ بہت سے مسلمان مجبور ہوکر اس