خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 556
خطبات طاہر جلد۵ 556 خطبه جمعه ۵ اراگست ۱۹۸۶ء اپنے دل کے بوجھ کو ہلکا کرنے کے سامان پیدا فرما دئے اور دوسری طرف اس آگ کی نوعیت تبدیل کرنے کا گر سکھا دیا اپنی جلن کو اللہ کی محبت کی آگ میں تبدیل کرتے رہو اور اس کے نتیجہ میں تمہاری استعانت میں بھی مزید قوت پیدا ہو جائے گی اور تمہاری جلن میں لطف پیدا ہو جائے گا بجائے اس کہ تم بیماریوں میں مبتلا ہو تم تو شفا گر بن جاؤ گے۔تمہارا سینہ دوسروں کے لئے شفا پیدا کرنے کا موجب بن جائے گا۔پس یہ ہے ایک تعلق صبر اور صلوٰۃ کے درمیان اور یہ تینوں لفظ ایک دوسرے کے ساتھ باندھے جاتے ہیں۔ایک اور مفہوم اس کا یہ ہے کہ جن دنوں میں بھی مصائب کا زور ہو تم اپنی عبادتوں کو زیادہ بڑھاؤ غم اور فکر تمہیں عبادتوں سے غافل کرنے والے نہ بنیں بلکہ عبادتوں کی طرف متوجہ کرنے والے بنیں۔اس نصیحت کی اس لئے بھی ضرورت ہے اور خاص طور پر یاد کرانے کی ہے کہ بسا اوقات یہ دیکھا گیا ہے کہ لوگوں پر جب مصائب آتے ہیں یا امتحانوں میں مبتلا ہوتے ہیں تو وہ نمازیں چھوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں بجائے اس کے کہ نمازوں کو زیادہ کریں اور بعض لوگ مجھے خط لکھتے ہیں کہ اب تو ہمارا نماز میں بھی دل نہیں لگتا۔پہلے عادت تھی اب ایسے غم پڑے ہیں کہ ہم بالکل چھوڑ بیٹھے ہیں نماز کوکوئی مزہ نہیں آتا۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہی وقت ہے نمازیں بڑھانے کا یہی وقت ہے نمازوں میں زیادہ توجہ کرنے کا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں کہ ہمیں تو جب بھی کوئی مشکل پڑے کوئی مصیبت ہو ہم دروازے بند کر لیتے ہیں اور نماز میں گریہ وزاری کر کے اپنے سارے بوجھ ہلکے کر لیتے ہیں۔نماز میں اِنَّمَا اَشْكُوا بَى وَحُزْنِ إِلَى اللهِ (یوسف:۸۶) کا مضمون ہے کہ جب تمہارا غم بڑھے تو صبر کے ساتھ خدا سے مدد مانگو۔عبادتوں کا معیار بھی بلند کرو اور عبادت میں زیادہ وقت گزارا کرو اور عبادت میں کی جانے والی استعانت زیادہ مفید ثابت ہوگی اس کا یعنی استعانت سے بھی تعلق ہے۔کہ استعانت تم بغیر عبادت کے بھی کر سکتے ہو اور عبادت کے ساتھ بھی کر سکتے ہو ہم تمہیں بتاتے ہیں اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوۃ اپنی استعانت جہاں تک ممکن عبادت میں کیا کرو اور عبادت میں تم خدا سے جو مدد مانگو گے وہ زیادہ مقبول ثابت ہوگی اور تمہارے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی۔ہو صبر میں ایک اور بھی مضمون پایا جاتا ہے کہ صبرا کیلے کرنا بڑا مشکل ہے۔اسی لئے دنیا میں