خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 540 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 540

خطبات طاہر جلد ۵ 540 خطبه جمعه ۱۸ اگست ۱۹۸۶ء دکھائی دیتا ہو یا بعض ایسے عوامل کی وجہ سے جن کو وہ جانتا نہیں اسے حسین کر کے دکھایا جا رہا ہو، اس کا کیا حال ہوگا ۔ فَإِنَّ اللهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ یقیناً اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے اسے گمراہ قرار دے دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے اسے ہدایت عطا فرماتا ہے - فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ ایسے لوگوں کے متعلق ان کے بد انجام کا تصور کر کے یا ان کے مکروہ اعمال پر نظر کرتے ہوئے ، ایسا نہ ہو کہ تیرا دل حسرتوں میں مبتلا ہو جائے ، ایسا نہ ہو کہ حسرتوں سے تیرا دل ہاتھ سے جاتا رہے۔ اِنَّ اللهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ يقينا الله تعالى ان کاروں سے جن میں وہ مبتلا ہیں ، جو گندے کام وہ کرتے ہیں خوب واقف ہے۔ وَاللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنُهُ إِلَى بَلَدٍ مَّيِّتِ اللہ تو وہ ہے جس نے ہواؤں کو بھیجا جو بادلوں کو اٹھائے لئے پھرتی تھیں اور اس سے مردہ زمینوں کو سیراب فرمایا۔ فسقنہ میں ضمیر خدا تعالیٰ نے اپنی طرف پھیر دی حالانکہ پہلے غائب میں ذکر ہو رہا تھا جہاں غیر معمولی اللہ تعالیٰ کی رحمت کو نمایاں کر کے دکھانا ہو وہاں ضمیروں کی تبدیلی وہ کام کر دکھاتی ہے جو عام ایک ہی نہج پر ضمیروں کا استعمال نہیں کر سکتا ۔ تو فرمایا اللهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيحَ دیکھو وہ خدا جو ہواؤں کو بھیجتا ہے جو بادلوں کو اٹھائے لئے پھرتی ہیں۔ فَسُقُنُهُ إِلَى بَلَدٍ مَّيِّتِ ہم نے ان بھیگی ہوئی ہواؤں سے مردہ زمینوں کو سیراب فرمایا ۔ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا اور زمین کو موت کے بعد زندہ کر دیا ۔ كَذَلِكَ النُّشُورای طرح احیاء نو کا نظام جاری ہے۔ مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا اگر کوئی عزت چاہتا ہے تو تمام عزت خدا ہی کے ہاتھ میں ہے۔ إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ پاکیزہ کلام اسی کی طرف رفع کرتا ہے، اسی کی طرف بلند ہوتا ہے۔ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ اور نیک کام کو بلندی بخشنے والا اور خدا تک پہنچانے والا نیک عمل ہوتا ہے۔ وَالَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيَّاتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدُ وہ لوگ جو گندے کام کر رہے ہیں ان کے لئے ایک شدید عذاب مقدر ہے۔ وَمَكْرُ أُولَئِكَ هُوَ يَبُورُ اور جہاں تک ان کے مکروں کا تعلق ہے وہ بالکل باطل اور بے نتیجہ ثابت ہوں گے۔ - ابھی حال ہی میں وہ نیا سال جو جولائی سے شروع ہوا ہے، اس نئے سال کے پہلے مہینہ میں