خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 48 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 48

خطبات طاہر جلد۵ انقلاب تدبیر کے ذریعے بر پا کرسکو۔48 خطبہ جمعہ ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء یہ بات تو تمہیں سمجھ آگئی کہ تم بہت کمزور ہو دشمن غالب ہے لیکن یہ بات تم نہیں سمجھتے کہ تم اتنے کمزور ہو کہ اپنی ذات کے اندر بھی کوئی روحانی انقلاب بر پا نہیں کر سکتے اُس کے لئے بھی خدائے قادر کا ہاتھ ڈھونڈو گے تمہارے اندروہ انقلاب بر پا ہو گا ورنہ انقلاب نہیں ہوسکتا۔غور کرو کہ جس قادر خدا نے انسان کو ایسے ایسے انقلابات میں سے گزار کر انسان بنا دیا ہے اور اب ایسا انسان ہے کہ گویا عقل حیران ہے کہ کیا سے کیا بن گیا۔ناک منہ اور دوسرے اعضاء پر غور کرو کہ خدا تعالیٰ نے اسے کیا بنایا ہے پھر اندرونی حواس خمسہ دئے اور دوسرے قومی اور طاقتیں اس کو عطا کیں۔پس خدائے قادر نے اس زمانہ سے جو یہ نطفہ تھا، عجیب تصرفات سے انسان بنا دیا۔کیا اس کے لئے مشکل ہے کہ اس کو پاک حالت میں لے جاوے؟ اور جذبات سے الگ کر دے؟ جو شخص ان باتوں پر غور کرے گا وہ بے اختیار ہو کر کہہ اٹھے گا : اِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقره: ۱۴۹) ( ملفوظات جلد ۴ صفحه: ۶۵۸) یعنی خدا تعالیٰ نے جو کچھ تمہیں بنایا ہے بہت ہی عظیم الشان خلقت ہے لیکن خدا کی مدد کے بغیر اس حالت کو پاک حالت میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا اس لئے خدائے قادر سے تعلق جوڑو اور خدائے قادر سے توقع رکھو کہ وہ تمہیں پاک حالت میں لے جائے۔جہاں تک مقتدر کا تعلق ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چندا قتباس کے بعداب میں اس خطبے کو ختم کرتا ہوں اور اس کا بقیہ حصہ انشاء اللہ آئندہ جمعے کے لیے چھوڑتا ہوں فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ مقتدر ہے وہ جب چاہتا ہے مصیبت کا دروازہ کھول دیتا ہے اور جب چاہتا ہے کشائش کرتا ہے۔جو بھی اُس پر بھروسہ کرتا ہے وہ بچایا جاتا ہے۔ڈرنے والا اور نہ ڈرنے والا کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ ان دونوں میں ایک فرق رکھ دیتا ہے“ (ملفوظات جلد نمبر ۳ صفحہ ۱۷۳۰) یعنی مقتدر دونوں باتوں پر ہے پکڑ پر بھی مقتدر ہے اور خوف سے بچانے پر بھی مقتدر ہے،