خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 531 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 531

خطبات طاہر جلد۵ 531 خطبه جمعه یکم اگست ۱۹۸۶ء خدا کے دین کی حفاظت میں ہی آپ کی زندگی ہے ( خطبه جمعه فرموده یکم اگست ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی: لَهُ مُعَقِّبْتٌ مِّنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللهُ بِقَوْمٍ سُوءٍ فَلَا مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَالِ پھر فرمایا: (الرعد: ۱۲) قرآن کریم کی جس آیت کریمہ کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورۃ الرعد سے لی گئی ہے۔کہنے کو تو یہ ایک ہی آیت ہے مگر بہت سے وسیع مطالب پر پھیلی پڑی ہے۔اس کی وسعتیں حال ہی سے نہیں، ماضی سے بھی اور بہت دور کے ماضی سے تعلق رکھتی ہیں اور مستقبل سے ہی نہیں بلکہ بہت دور کے مستقبل تک اس کا اثر چلتا چلا جاتا ہے اور اس کے مضمون کا تعلق ہمہ گیر ہے۔دنیوی امور سے بھی تعلق رکھنے والی آیت ہے اور دینی امور سے بھی۔حفاظت کا مضمون بالعموم بھی بیان کرتی ہے اور بالخصوص بھی۔یعنی دنیوی حفاظت کا بھی ذکر ہے اور دینی حفاظت کا بھی۔وہ مضمون بھی اس آیت میں بیان ہوا جس سے جماعت بہت دیر سے معروف چلی آتی ہے یعنی مجددیت کا مضمون کہ کیسے خدا تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کی حفاظت فرمائے گا اور فرماتا چلا جائے گا۔جیسے ماضی میں توریت نے اس نبی کے پیغام کی حفاظت کی کوشش کی اور حفاظت کے مضمون باندھے اور