خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 504 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 504

خطبات طاہر جلد۵ 504 خطبہ جمعہ ۱۸؍ جولائی ۱۹۸۶ء سے ہمیں محبت ہے اس کا تم محبت سے نام لو گے تو ہمیں اتنا طیش آئے گا کہ ہم تمہیں رسوا کریں گے، ہم تمہیں گلیوں میں گھسیٹیں گے ، ہم تمہیں قید کریں گے ، اگر بس چلے گا تو ہم تمہیں منجر ماریں گے اور جب تک تمہیں ذلیل اور رسوا اور نیست و نابود نہ کرلیں ہمارے دل کو ٹھنڈ نہیں پڑے گی کہ تم نے حضرت رسول اکرم ﷺ کی محبت کا اظہار کیا ہے۔پس قرآن کی بنیاد کو چھوڑا تو ہر بنیاد پاؤں تلے سے نکل گئی۔یہی وہ تعلیم ہے جس کو آنحضرت کو مخاطب کرتے ہوئے خدا تعالیٰ نے اس طرح بھی بیان فرمایا کہ اگر تم ایک انچ بھی سر کے اس تعلیم سے جو ہم نے تمہیں دی ہے تو تم کسی بات پر بھی قائم نہیں رہو گے۔ایسا کھڑو گے کہ نہ تمہاری دنیار ہے گی نہ تمہارا دین باقی رہے گا۔پس بچی حقائق پر مبنی تعلیمات کی ایک یہ خوبی بھی ہے، اور یہ پہچان ہے جو وجہ امتیاز ہے ان کے اندر اور دوسری تعلیمات کے اندر کہ ان میں سے اگر ایک اصول کو آپ چھوڑتے ہیں تو شجرہ خبیثہ بن جاتے ہیں۔اختُنَّتْ مِنْ فَوْقِ الْأَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ (ابراہیم ۲۷) جسے زمین سے اکھیڑ کر پھینک دیا گیا ہو ہوا میں کبھی ایک طرف دھکیل کر لے جاتیں ہیں اور کبھی دوسری طرف لے جائیں اور کوئی قرار اس کو نصیب نہ رہے۔پس اس بنیادی حقیقی ، سچی تعلیم کو چھوڑ کر کہ وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ دیکھئے پاکستان کے مسلمان علماء کہاں سے کہاں پہنچ گئے اور پاکستان کی حکومت کو کیسے کیسے عجیب قوانین بنانے پر مجبور کر دیا۔جہاں تک آنحضرت عمﷺ کی ہتک یا گستاخی کا تعلق ہے اس ضمن میں بھی قرآن کریم میں آیات موجود ہیں اور کثرت سے آیات موجود ہیں۔صرف آپ ہی کی گستاخی کا ذکر نہیں آپ سے قبل گزشتہ انبیاء کو دکھ دینے کا اور ان کی گستاخیوں کا بھی ذکر ہے۔مگر یہ عجیب بات ان آیات کے مطالعہ سے معلوم ہوتی ہے کہ کسی ایک جگہ بھی انسان کو یہ اختیار نہیں دیا کہ ان گستاخیوں کی سزا اس دنیا میں ان گستاخوں کو دے۔گستاخیوں کا ذکر ہے، دل دکھانے کا ذکر ہے،شدید اذیت پہنچانے کا ذکر ہے لیکن ایک مقام پر بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو یہ اختیار نہیں دیا کہ میرے محبوب بندوں کی گستاخی کے نتیجہ میں تم ان کو سزا دو۔صبر کی تعلیم دی ہے اور یہ وعدہ کیا ہے کہ میں ان کی گستاخی کی سزا دوں گا۔اگر یہ بات تمہیں تسلی نہیں دیتی کہ قیامت کے دن دوں گا تو میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ اس دنیا میں بھی ان کو