خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 460 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 460

خطبات طاہر جلد۵ 460 خطبہ جمعہ ۲۷ جون ۱۹۸۶ء نہیں۔یہاں وہ ہوائی جہازوں پر کہاں بستر اٹھا اٹھا کر ساتھ لئے پھریں گے بڑا مشکل ہے۔تو یہ مسئلہ در پیش تھا اس پر میں نے جماعت کو یہ ہدایت کی کہ اگر ہم ایک مناسب سائیز (Size) کا بستر خود خدام اور انصار اور لجنات کی مدد سے بنالیں تو کتنے میں بنتا ہے یہ پوچھا ان سے۔چنانچہ غور وفکر کے بعد پتہ لگا کہ دس پاونڈ میں خدا کے فضل سے نہایت اچھا مناسب بستر مل جاتا ہے۔تو جو اتنا خرچ کر کے باہر سے آتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ چالیس پچاس پونڈ کرایہ دے کر اپنا بستر ساتھ اٹھا کر پھریں ، وہ بھی مصیبت۔وہ یہاں آکر دس پونڈ میں بستر خرید سکتے ہیں اور یہ بستر اس طرح کا ہوگا کہ آسانی سے واپس بھی لے جایا جا سکے گا اور ہلکا پھلکا ہو گا۔عموماً آنے والے یہاں کے خاص قسم کے لحاف جو دھل سکتے ہیں بار بار وہ خریدا ہی کرتے ہیں۔تو اسی قسم کا بستر بنایا جارہا ہے۔اس میں چادر اور تکیہ اور تو شک اور لحاف یہ چار چیزیں ہیں غالباً۔چادر کا مجھے یقین نہیں لیکن باقی چیزیں ہیں۔تو جو بھی دوست یہاں اجتماعی مہمان خانے میں ٹھہر نا چاہیں وہ یہ بات سمجھ کر آئیں کہ یہاں آکر بحث نہ شروع کر دیں کہ جی مجھے بستر دوورنہ میں شکایت کرتا ہوں۔یہاں اگر 10 پونڈ دیں گے تو بستر ملے گا اور پھر وہ آپ کا ہو جائے گا۔یہ اسلئے نہیں کہ آپ کو بستر بیچا جا رہا ہے بلکہ اس لئے رکھا جا رہا ہے کہ اگر آپ نہیں لا سکتے تو آپ کو بازار نہ جانا پڑے۔اس پس منظر میں اس کو سمجھیں اور یہ سمجھیں کہ آپ کو بستر تو بہر حال مہیا نہیں کئے جا سکتے جماعت کی طرف سے نہ روایات کے مطابق ہے۔بستر خرید نے کی نہایت عمدہ سہولت وہاں مہیا کر دی جائے گی۔صفائی کے متعلق یہاں کے رہنے والوں کو بھی اور باہر سے آنے والوں کو بھی بار بار نصیحت کی ضرورت ہے۔ہم جس ملک میں آرہے ہیں اگر چہ گزشتہ ہیں، پچیس سال کے مقابل پر اس کا اپنا صفائی کا معیار بہت گر چکا ہے۔انفرادی رہن سہن کا بھی ، طرز بود و باش کا بھی اور عام بازار میں چلتے پھرتے صفائی کی جو عادات ہوتی ہیں ان سب لحاظ سے اس ملک کا معیار بدقسمتی سے بہت گر چکا ہے۔لیکن ابھی بھی پاکستانی یا ہندوستانی یا بنگلہ دیشی یا دیگر ممالک کے معیار سے بہت اونچا ہے اور یہ لوگ خود کوئی گندی حرکت کریں تو اس کو یہ لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔اگر آنے والا مہمان جس کو یہ Coloured کہتے ہیں۔جس کا رنگ ان کے رنگ کی نسبت ذرا سانولا ہو، اس کی تو چھوٹی سے چھوٹی غلطی کو بھی نظر انداز نہیں کرتے اور Tilford کا علاقہ Conservatives کا علاقہ ہے۔