خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 435
خطبات طاہر جلد۵ 435 خطبہ جمعہ ۲۰ /جون ۱۹۸۶ء مردان میں احمدی خاتون کی شہادت سیدنا بلال فنڈ سے اشاعت قرآن کا تحفہ نیز کلمہ کی حفاظت کے لئے جماعت کی شاندار قربانیاں ( خطبه جمعه فرموده ۲۰ / جون ۱۹۸۶ء بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: آج کے خطبہ میں میں سب سے پہلے تو میں پاکستان سے آنیوالی ایک اور پر درد خبر سے جماعت کو مطلع کرنا چاہتا ہوں۔یه خبر دردناک تو ضرور ہے مگر ویسی ہی درد ناک ہے جیسی اس سے پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں دردناک سعادتیں نصیب ہوتی رہی ہیں۔درد ناک اس پہلو سے کہ واقعہ جب راہ مولیٰ میں محض اللہ کی محبت کی خاطر کسی کی شہادت کی خبر سنی جاتی ہے تو ایک طبعی سچا رد عمل یہ ہوتا ہے کہ دل کو دکھ پہنچتا ہے لیکن ایساد کھ نہیں جس کے ساتھ شکوے وابستہ ہوں۔ایساد کھ نہیں جس کے ساتھ واویلے کا تعلق ہوتا ہے اور انسان سٹپٹا کر جو منہ میں آئے بکنا شروع کر دیتا ہے یا کوستا ہے یا زمانہ کو گالیاں دیتا ہے یا تقدیر کو برا بھلا کہتا ہے۔یہ ویسا دکھ تو نہیں۔ایک ایسا دکھ ہے جو دکھ بنتے ہوئے بھی مومن اپنے دل و جان سے اس طرح چمٹا لیتا ہے جیسے کسی پیارے کو چمٹایا جاتا ہے۔ہر شہادت کا دکھ سعادت بھی ہوتا ہے۔دکھ کا پہلوتو رفتہ رفتہ ختم ہو جاتا ہے لیکن سعادت کا