خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 433 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 433

خطبات طاہر جلد۵ 433 خطبه جمعه ۱۳ جون ۱۹۸۶ء تم ایک قدم بھی ان راہوں پر آگے بڑھے تو پھر میرے ساتھ تمہارا مقابلہ ہوگا اور جب میرے ساتھ قو میں مقابلہ کیا کرتی ہیں تو قصے اور کہانیاں بن جایا کرتی ہیں، آثار قدیمہ میں ان کو تلاش کیا جاتا ہے۔وہ جو خدا بن کر لوگوں پر حکومت کرتی ہیں ان کو بندوں کی غلامی میں جکڑ دیا جاتا ہے اور بعض دفعہ سینکڑوں سال تک پھر وہ غلامی کے عذاب سہتی ہیں۔اس لئے میں خدا کے نام پر اور خدا کے قرآن کے نام پر اور خدا کے محمد مصطفی ﷺ کے نام پر تمہیں متنبہ کرتا ہوں کہ ان ظالمانہ حرکتوں سے باز آجاؤ ورنہ خدا کے عذاب کا نشانہ بن کر رہ جاؤ گے۔اللہ تعالیٰ تمہیں محفوظ رکھے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: نماز جنازہ ہوگی نماز جمعہ کے معا بعد۔ایک ہمارے شعبہ شماریات تحریک جدید ربوہ کے کارکن ہیں چوہدری ناصر احمد صاحب ندیم ان کے والد مکرم چوہدری مظفر احمد صاحب وفات پاگئے ہیں۔انہوں نے درخواست کی ہے کہ نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے۔ایک ہمارے نہایت مخلص نوجوان راولپنڈی کے سیف الرحمن 26 سال کی عمر میں Swimming pool میں روزہ کے دوران نہاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے Dive کرتا ہے انسان تو پتھریلے فرش سے پہلے رک نہیں سکتا وقت پہ بدلتا نہیں اپنا رخ تو سرٹکڑا جاتا ہے یا ویسے ہی کوئی ان کو ( تفصیل تو نہیں ملی ) غوطہ آ گیا ہو تو بہر حال وہ روزہ کی حالت میں Swimming pool میں شہید ہو گئے ان کا خاندان بھی بڑے دکھ کی حالت میں ہے اور انہوں نے درخواست کی ہے۔اسی طرح ہمارے ایک معروف دوست سلسلہ کے عبدالحئی صاحب گروپ کیپٹن کینیڈا کی اہلیہ محترمہ مکرمہ اقبال اختر صاحبہ کا آپریشن ہوا تھا یہ شیخ ناصر احمد صاحب جو سوئٹزر لینڈ میں ہیں آج کل واقف سلسلہ ان کی خالہ زاد بہن تھیں۔آپریشن ہوا اور اس وقت تو ٹھیک تھا مگر کچھ دیر کے بعد وہ آپریشن بگڑ گیا اور پھر جانبر نہ ہوسکیں۔ان تینوں کی نماز جنازہ جمعہ کے معابعد ہوگی۔