خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 427
خطبات طاہر جلد۵ 427 خطبه جمعه ۱۳ جون ۱۹۸۶ء کی حجت تم پر ٹوٹے گی تو جو اس زمانہ میں ظالم تھے وہ آج بھی ظالم ہیں کیونکہ قرآن ان پر گواہ کھڑا ہے اور قرآن کی گواہی کے مقابل پر ہر گواہی مردود ہو جائے گی۔قرآن فرماتا ہے کہ قبلہ بدلانے والوں کی حجت تم پر قائم نہیں ہو سکتی اگر تم قبلہ نہیں بدلو گے ہاں سوائے ان لوگوں کے جو ظالم ہیں اگر تم قبلہ نہیں بدلو گے تو ان کی حجت تم پر قائم رہے گی۔آج کچھ لوگ اپنے منہ سے اقرار کر رہے ہیں ، کھلے کھلے واشگاف الفاظ میں یہ بیان کر رہے ہیں کہ تم چونکہ قبلہ نہیں بدلتے اس لئے ہماری حجت تم پر قائم ہوگی۔إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا کی آیت ہمیشہ ان کو متہم کرتی رہے گی اَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ آمْ عَلَى قُلُوبِ اقْفَالُهَا (محمد (۲۵) کیا یہ قرآن پر کبھی تدبر نہیں کرتے ، کبھی بخور نہیں کرتے یا کیا ان کے دلوں پر تالے پڑے ہوئے ہیں۔فرمایا تمہیں ان سے خوف بھی ہوگا ، خطرہ بھی لاحق ہوگا۔اسی لئے میں کہتا ہوں کہ اس میں ایک پیشگوئی کا رنگ تھا کیونکہ جہاں تک اس زمانہ کے مسلمانوں کا تعلق ہے قبلہ نہ بدلنے کے نتیجہ میں ان کو کوئی خوف نہیں ہوا کسی مد مقابل سے یعنی بیت اللہ کا قبلہ میری مراد ہے۔جب بیت اللہ کا قبلہ مقرر ہو گیا اور اہل کتاب نے طعنے دیئے تو جہاں تک ان کے حملوں کا تعلق ہے ان کے عملی طریق پر مخالفت کو ظلم کی راہوں میں ڈھالنے کا تعلق ہے ایسا کوئی واقعہ ہمیں تاریخ میں نظر نہیں آتا۔کسی مسلمان کو شہید نہیں کیا گیا اس جرم میں کہ وہ مکہ کی طرف کیوں منہ کر کے نماز پڑھ رہا ہے، کسی اذان دینے والے کو قتل نہیں کیا گیا، کسی کلمہ پڑھنے والے کو مدینہ میں اس بناء پر کہ تم کلمہ سے محبت کرتے ہو نہیں مارا گیا مگر بہر حال وہ تو زائد با تیں ہیں۔مکہ کی طرف منہ کرنے کا سوال ہے۔یہ تو قطعی طور پر تاریخ سے ثابت ہے کہ ایک بھی مدنی مسلمان پر مکہ کی طرف منہ کرنے کے جرم میں کوئی سزاوار نہیں کی گئی اہل کتاب کی طرف سے۔لیکن قرآن بتا رہا ہے کہ خوف کا مقام ہے کچھ ہونے والا ہے اس بارہ میں اس جرم کی سزا میں کچھ مصائب تم پر توڑے جانے والے ہیں اور قرآن غلط نہیں ہوسکتا۔اگر اس زمانے میں یہ مظالم نہیں توڑے گئے تو لازماً آئندہ زمانوں میں توڑے جانے تھے۔زمین و آسمان مل سکتے تھے مگر قرآن کی یہ پیشگوئی لا زما پوری ہونی تھی۔مگر بڑے ہی بد نصیب وہ لوگ ہیں جو اس پیشگوئی کو پورا کرنے والے بنے اس قرآنی لیبل کے ساتھ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا تم ظالم ہو جو قبلہ تبدیل نہ کرنے والوں پر حجت قائم کئے بیٹھے ہو۔پھر فرمایا: