خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 426
خطبات طاہر جلد ۵ 426 خطبه جمعه ۱۳ / جون ۸۶ ١٩٨٦ء بہانے ڈھونڈتی ہے اسلام پر حملہ کرنے کے اور باہر سے حملہ کے جو مواد ان کو مہیا نہیں ہوتے وہ اندر سے علماء بیٹھے بیٹھے ان کے لئے اسلحہ تیار کر کر کے مہیا کرتے چلے جارہے ہیں۔کوئی ہوش نہیں کوئی فکر نہیں کہ ہم اسلام کے خلاف ایک اسلحہ کا کارخانہ بنا بیٹھے ہیں۔ساری دنیا اس کو استعمال کرے گی اور اسلام پر حملہ آور ہوگی اور تمسخر اڑائے گی کہ یہ مذہب اسلام ہے کہ مکہ کی طرف منہ کرو گے تو ہمیں غصہ آئے گا اور ہم تمہیں ماریں گے۔قرآن تو یہ کہتا ہے کہ تم نے مکہ ہی کی طرف منہ کرنا ہے۔بیت الحرام کی طرف قبلہ کرنا ہے اور نہیں قبلہ کسی اور طرف کرنا وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَتُوْا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ - فرمایا تم لوگ اے مسلمانوں جہاں کہیں بھی ہو جس جگہ بھی تم موجود ہو ہمیشہ بیت اللہ کی طرف اپنا منہ کئے رکھنا تا کہ بنی نوع انسان کو تمہارے خلاف حجت نہ ہو۔یہ ہے قرآن کی عظیم الشان گواہی اس زمانہ کے بنی نوع انسان کے حق میں۔بنی نوع انسان کے حق میں تب حجت ہوتی ہے مسلمانوں کے خلاف اگر وہ اپنا قبلہ بدل لیتے ان کے دباؤ کے نتیجہ میں لیکن کمال کا خدا تعالیٰ نے ان کے خلق کا ایک پہلو بیان کر دیا مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہ وہ اگر چہ دباؤ ڈال رہے ہیں تم پر کہ اس قبلہ کو بدل لولیکن اگر تم نے بدلا قبلہ تو تب حجت ہوگی بنی نوع انسان کو تمہارے خلاف۔اس لئے تم نے ہرگز اس قبلہ کو تبدیل نہیں کرنا اور اگر قبلہ تبدیل نہیں کرو گے تو ان کو تمہارے خلاف کوئی حجت نہیں رہے گی۔آج کے یہ بنی نوع انسان ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ قبلہ تبدیل کرو گے تو ہمیں کوئی حجت نہیں رہے گی۔اگر قبلہ قائم رکھا تو ہماری حجت تم پر قائم ہوگی پھر ہم جو چاہیں تم سے سلوک کریں۔کتنے زمانے بدل چکے ہیں چودہ سو سال میں انسان کہاں سے کہاں نکل آیا ہے بنی نوع انسان کی وہ تعریف ان لوگوں پر تو صادق نہیں آ رہی جو قرآن نے پیش کی تھی۔قرآن تو فرماتا ہے کہ اگر تم نے قبلہ بدل لیا تو ان پر حجت ہو جائے گی اور جائز حجت ہوگی یعنی ان کی حجت تم پر ہو جائے گی اور یہ کہتے ہیں کہ نہیں، قبلہ بدلو گے تو کوئی حجت نہیں ہوگی ، قبلہ نہیں تبدیل کرو گے تو ہماری حجت تم پر قائم۔صاف لگ رہا ہے کہ اس آیت میں پیشگوئی کا انداز ہے اور آئندہ زمانے میں اسلام کو جوا بتلا آنے والے تھے ان کا ذکر مل رہا ہے اس میں۔چنانچہ ساتھ ہی فرمایا إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ ہاں جوان میں سے ظالم ہیں ان کی حجت تم پر قائم رہے گی اگر تمہارا قبلہ قائم رہے گا۔قبلہ بدلو گے تو ان