خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 399
خطبات طاہر جلد۵ 399 خطبہ جمعہ ۶ جون ۱۹۸۶ء جمعۃ الوداع کی حقیقت۔اصل جمعہ خدا کی طرف بلانے والے کی آواز پر لبیک کہنا ہے (خطبه جمعه فرموده ۶ جون ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ اور پھر فرمایا: (الجمد: ۱-۱۱) سال میں باون ہفتے ہوتے ہیں اور ہر ہفتے میں ایک جمعہ کا دن بھی آتا ہے اور ہر جمعہ کی اذان کے وقت قرآن کریم مومنوں کو یہ نصیحت فرماتا ہے۔اِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ کہ جب بھی جمعہ کے دن تمہیں نماز کے لئے بلایا جائے فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللهِ تو اللہ کے ذکر اللہ کی یاد کی طرف دوڑتے ہوئے چلے آیا کرو۔وَذَرُوا البیع اور تجارتوں کو چھوڑ دیا کرو۔ذلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔کاش کہ تم اس بات کو جانتے۔فَإِذَا قُضِيَتِ