خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 391
خطبات طاہر جلد۵ 391 خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء نہیں آیا کہ اس کو پانی دیا جائے خواہ اس عرصہ میں اس کی جان نکل جائے۔چھوٹے چھوٹے بچوں کو روزہ رکھوا دیتے ہیں اور مریضوں کے لئے بھی کھانا پینا کلیہ حرام ہو جاتا ہے۔یہاں تک کہ بعض دفعہ اگر کوئی انسان پبلک جگہ میں اپنی مجبوری کی خاطر مثلاً ذیا بطیس کا مریض ہے اس کی جان نکل رہی ہے کمزوری کی وجہ سے کھاتا ہوا پکڑا جائے گا تو اس کو سنگسار کر دیں گے۔بجائے اس کے کہ یہ خیال کریں کہ خدا نے اس کو اجازت دی ہے، ہم کون ہوتے ہیں اس اجازت کو چھینے والے۔تو نیکی میں اتنا غلو ہے کہ وہ نیکی گناہ بن گئی ہے اور ان کے روزے بھی دراصل بے معنی ہو جاتے ہیں کیونکہ روزہ یا کوئی اور نیکی محض اس بناء پر نیکی بنتے ہیں کہ خدا کی رضا کی خاطر وہ کام کیا جارہا ہے۔جب اپنی جہالت کو اور اپنے دل کی سختی کو دوسروں پر ٹھونسا جائے تو وہ رضائے باری تعالیٰ کی حد سے نکل جاتی ہے اور نیکی نہیں رہتی بلکہ ایک بدسرشت کے طور پر انسان سے خود بخود ظاہر ہوتی ہے۔اس لئے اس قسم کے واقعات تشدد کے دیکھ کر احمدیوں میں جن کو تو ازن کی طرف بلایا گیا جن کو اسلام کی اصل روح کو قائم رکھنے کی ہدایت بار بار ملی ان میں رد عمل پیدا ہوا اور رد عمل مگر نہایت ہی غلط پیدا ہوا ، بجائے اس کے کہ توازن پر قائم رہتے وہ دوسری طرف نکل گئے اور روزے میں حد سے زیادہ نرمی شروع ہوگئی حالانکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ بہت ہی اہم عبادت ہے اور کھانے پینے کے معاملہ میں اپنے نفس کو سختی سے بچا لینا ساری عمر کے خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے رزق کی ناقدری کرنے کے مترادف ہو جاتا ہے۔اس لئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ مائیں اپنے بچوں پر یہ رحم کرتی ہیں کہ ان کی ابھی عمر نہیں آئی اس لئے روزہ نہ رکھنے دیا جائے اور بعض دفعہ بچے زیادہ شوق دکھاتے ہیں اور مائیں زبر دستی روکتی ہیں۔یہ درست ہے کہ بچوں پر روزے فرض نہیں مگر بچپن سے ہی جب سے نمازیں شروع کرتے ہیں بچے اگر ان کو روزہ کے آداب نہ بتائے جائیں ان کو روزہ کے نمونے نہ دیئے جائیں یعنی ان کو روزہ کی عادت نہ ڈالی جائے تھوڑی تھوڑی تو ان کے اندر جب وہ بالغ ہوتے ہیں تو پھر روزہ کی اہمیت باقی نہیں رہتی۔ہمیں تو یاد ہے قادیان کے زمانہ میں جب خدا کے فضل سے روزہ کا معیار بہت بلند تھا اور سوائے مجبوری کے کوئی احمدی روزہ نہیں چھوڑتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تربیت