خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 303
خطبات طاہر جلد ۵ 303 خطبه جمعه ۲۵ اپریل ۱۹۸۶ء پاکستان کے موجودہ حالات میں انقلاب کیلئے احمدی نئی زمین و آسمان پیدا کریں ( خطبه جمعه فرموده ۲۵ اپریل ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی : وَ سَكَنْتُمْ فِي مَسْكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْأَمْثَالَ وَقَدْ مَكَرُوا مَكْرَهُمْ وَعِنْدَ اللهِ مَكْرُهُمْ وَإِنْ كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُولَ مِنْهُ الْجِبَالُ فَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ إِنَّ اللهَ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَوتُ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ (ابراهیم : ۴۶-۴۹) اور پھر فرمایا : یہ چند آیات جو سورہ ابراہیم کے آخر سے لی گئی ہیں ان میں پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ کے مخالفین کو مخاطب کر کے فرماتا ہے ۔ وَ سَكَنْتُمْ فِي مَسْكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْأَمْثَالَ اس میں اول مخاطب تو حضرت اقدس محمد مصطفی ال کے مخالفین ہی ہیں لیکن وہ سارے مخالفین اس صلى الله عروسة میں شامل ہیں جو قیامت تک اس ذیل میں پیدا ہوتے رہیں گے اور وہ سارے مخالفین مخاطب ہیں