خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 276
خطبات طاہر جلد۵ 276 خطبہ جمعہ ا اراپریل ۱۹۸۶ء کریں گے اور قرآن کا جاری کردہ نور عطا کریں گے۔پس جماعت احمدیہ کو کبھی بھی اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔آنحضرت عے کو جب اسلامی فتوحات کے ساتھ یہ خوش خبریاں بھی دی گئیں کہ ان فتوحات کے ساتھ ان کے عقب میں لازماً سیاسی فتوحات بھی آئیں گی اور قیصر و کسریٰ کی چابیاں بھی بعد میں آنے والے مسلمان کے ہاتھ میں تھما دی جائیں گی اور یمن کے محلات کے دروازوں کو آپ نے دیکھا اور شام کے سرخ محلات کو اور ایران کے سفید محلات کو اپنی آنکھوں کے سامنے آپ نے دیکھا تو اس کے نتیجہ میں آپ فکرمند ہو گئے۔خدا کی تکبیر بھی کی، خدا کی تسبیح وتحمید بھی فرمائی لیکن ایک گہرا فکر آپ کو لاحق ہو گیا۔چنانچہ اس فکر کا اظہار آپ نے اس طرح فرمایا کہ ایک موقع پر صحابہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم پر نعمائے دنیا کے دروازے کھولے جائیں گے یہاں تک کہ تم اپنے گھروں کو اس طرح سجاؤ گے جیسے خانہ کعبہ کو سجایا جاتا ہے۔یہ فرما کر آپ نے اپنے سامنے بیٹھے ہوئے راہ حق کے درویشوں سے فرمایا لیکن سنو تم جو میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہو تمہاری حالت ان آنے والے لوگوں سے بدرجہ ہا بہتر ہے ( مسند احمد بن ضبل جلد ۲ حدیث نمبر ۱۹۲۰۵)۔پس آپ کے نزدیک فتح دین کی فتح تھی ، فتح اخلاق کی فتح تھی ، فتح کردار کی فتح تھی ، فتح اپنے نفس پر غالب آنے کا نام تھا اور وہ نعمتیں ہی نعمتیں تھیں جو روحانی نعمتیں تھیں اور ان کے مقابل پر بعد میں آنے والی دنیاوی فتح سے تعلق رکھنے والی نعمتوں کی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی نظر میں کوئی بھی قیمت نہیں تھی۔اسی طرح حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جن چیزوں سے میں تمہارے متعلق ڈرتا ہوں ان میں سے دنیا کی زیب وزینت بھی ہے جو تم پر چاروں طرف سے کھول دی جائے گی۔اس پر ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ کیا خیر شر کو بھی ساتھ لائے گا یعنی ایک طرف تو یہ خیر کی باتیں ہیں ، خوش خبریاں بھی بیان کی جاتی ہیں دوسری طرف آپ ڈرا رہے ہیں تو کیا خیر شر کو بھی ساتھ لائے گا۔روایت کرنے والے بتاتے ہیں کہ اس پر حضور اکرم اے خاموش ہو گئے اور سوال کرنے والے کو جواب نہ دیا۔جب ہم نے آپ کے چہرے کو دیکھا تو اس وقت محسوس ہوا کہ آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے اور اسی حالت میں آپ نے اپنے ماتھے سے پسینہ پونچھا اور پھر پوچھا کہ وہ سوال کرنے والا کہاں ہے؟ اس پر ہم سمجھ گئے کہ محبت اور پیار سے اس کا نام