خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 271
خطبات طاہر جلد۵ 271 جہاں چلا گیا اس سے بڑھ کر ہم اس کے لئے دکھ اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔خطبه جمعه ۴ برابریل ۱۹۸۶ء یہ بہت ہی بے وقوف حکومت ہے جو مجھتی ہے کہ خدا والوں کو ڈرا دیں گے۔ان کی ہر ترکیب نا کام رہے گی۔ہر تدبیر جو جماعت کو نا کام کرنے کی یہ سوچیں گے وہ ان کی ناکامی اور ذلتوں میں اضافہ کرتی چلی جائے گی۔بہر حال اپنے ان پیارے بھائیوں کے لئے دعا کریں جو خدا کی خاطر تکلیف اٹھا رہے ہیں اور باہر کے لوگ میں جانتا ہوں بڑی دل میں تمنا اور بے قراری رکھتے ہیں کہ کاش ہم بھی ہوتے تو ہم یہ کرتے۔مگر وقت ہیں بدلتے رہتے ہیں ایسا بھی زمانہ آئے گا کہ باہر کے لوگوں کو بھی خدا تعالیٰ ان چیزوں کے لئے چنے گا۔اسی انگلستان کی سرزمین میں آپ دیکھیں گے کہ جب جماعت ترقی کرے گی تو یہاں بھی بڑے بڑے مظالم ہوں گے۔کوئی دنیا کی زمین ایسی نہیں ہے جہاں خدا کی خاطر قربانی کرنے والوں کا خون نہیں ہے گا۔کوئی دنیا کی ایسی زمین نہیں جہاں خدا کی خاطر اپنے نفسوں کو آزاد کرنے والوں کے ہاتھوں میں زنجیریں نہیں پہنائی جائیں گی۔اس لئے تِلْكَ الأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ ( آل عمران : ۱۴۱) کہ جو باہر والے ہیں ان کی بھی باری آئے گی۔لیکن پہلے کام تو کریں، پہلے کچھ پھیلیں، کچھ اپنا مقام پیدا کریں ، پھر باری آئے گی۔دودھ پیتے بچے کی تو آزمائش نہیں کی جاتی تو اللہ تعالیٰ آپ کے اندر یہ عزم پیدا کرے اگر واقعی تمنا ہے کہ خدا کی خاطر قربانیاں کریں اور امتحانوں میں پورے اتریں تو پھر وہ مقام حاصل کر لیں جس کے بعد پھر وہ قربانیاں پیش کی جاتی ہیں۔گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے چلنا تو سیکھیں پہلے پھر گرنے کی باری بعد میں آئے گی۔