خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 201
خطبات طاہر جلد۵ 201 خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۶ء قدر شدت کے ساتھ بے چین ہوں۔اس رد عمل کا دوسرا پہلو جو اس سے بھی حسین تر ہے وہ یہ ہے کہ باہر بیٹھے ہوئے اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ وہ باہر ہیں اور ان کے بھائی تکلیفوں میں ہیں بلکہ شدید غم کا اظہار یہ بھی کیا جاتا ہے کہ کاش ان کی جگہ ہم وہاں ہوتے اور وہ ہماری جگہ آزاد پھر رہے ہوتے ، کاش خدا تعالیٰ نے یہ سعادت ہمیں بخشی ہوتی ، کاش ہم خدا کی راہ میں چنے جاتے کہ اس کی رضا کی خاطر دنیا میں تکلیفیں اٹھائیں۔بعض لوگ شہادت کے لئے دعائیں کرنے کی درخواستیں کر رہے ہیں۔بعض لوگ یہ درخواستیں کرتے ہیں کہ آخر کب تک ہمارے صبر کا امتحان ہوگا، ہمیں اجازت دی جائے کہ ہم بھی اپنے دل کی بھڑاس نکالیں ، آخر ایک حد ہوتی ہے، کب تک ہم گالیاں سنیں گے اور ہمارے مظلوم بھائی دکھ اٹھائیں گے ، کب تک اپنے معصوم بھائیوں کے دکھ ہم اٹھا ئیں گے۔ایسے خط بھی آتے ہیں۔اُن سب کو فردا فردا بھی میں صبر کی تلقین کرتا ہوں اور اب جو آیات میں نے تلاوت کی ہیں ان کو اسی لئے خصوصیت کے ساتھ چنا ہے تاکہ جماعت کو خدا تعالیٰ کا یہ پیغام پہنچاؤں کہ ان حالات میں صبر کا دامن کسی قیمت پہ بھی اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑنا اور یہ سعادت سمجھنی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی خاطر دکھ اٹھانے کی توفیق بخشی ہے۔تاریخ عالم میں یہ واقعات روز روز نہیں ہوا کرتے۔تاریخ کے عالم میں قو میں اس طرح وسیع پیمانے پر نہیں روز روز آزمائی جاتیں اور روز روز قوموں کو یہ توفیق نہیں ملا کرتی ہے کہ خدا کے حضور دکھ اٹھانے کی آزمائش میں کامیابی سے گزرجائیں مسکراتے ہوئے اور ہنستے ہوئے دشمن کے سامنے ، روتے اور گریہ وزاری کرتے ہوئے خدا کے حضور لیکن اپنے سر کو سوائے خدا کے اور کسی کے سامنے نہ جھکانے والے ہوں اس حالت میں اپنی عزت نفس کو قائم رکھتے ہوئے اپنے ضمیر کی آزادی کی حفاظت کرتے ہوئے ، اپنی اعلیٰ اقدار کی حفاظت کرتے ہوئے ،شان کے ساتھ اور فخر کے ساتھ اس ابتلاء کے دور سے گزرنے والی قوموں پر اگر آپ نظر ڈالیں تو بہت کم آپ کو ایسی نظر آئیں گی جو اس شان کے ساتھ امتحان میں پوری اتری ہوں جس طرح جماعت احمد یہ کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق بخشی ہے۔پس یہ عظیم الشان ایک رشک کا مقام بھی ہے۔جہاں تک ہمتوں کا تعلق ہے یہ پہلو بھی بہت ہی تسکین بخش ہے کہ بکثرت احمدی یہ خط لکھ رہے ہیں کہ آپ ہمارے متعلق بالکل فکر نہ کریں ، ان واقعات نے ہماری ہمتوں کو کمزور کرنے کی