خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 171 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 171

خطبات طاہر جلد۵ 171 خطبه جمعه ۲۱ فروری ۱۹۸۶ء کوئی فعل دنیا میں خدا کی طرف سے ایسا ظاہر ہونے والا ہے جس سے ثابت ہو جائے اور دنیا پر روشن ہو جائے کہ خدا مجھ پر راضی ہے دنیا میں بھی جب بادشاہ کسی پر راضی ہوتا ہے تو فعلی رنگ میں بھی اس رضامندی کا اظہار ہوتا ہے۔“ (تذکرہ صفحہ: ۴۶۵ ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جہاں فتوحات کی بڑی واضح اور قطعی اور عظیم الشان خوشخبریاں عطا فرمائی گئیں وہاں ان فتوحات کو حاصل کرنے کی چابی بھی عطا کر دی گئی اور الہام کے ذریعہ وہ راز سکھلایا گیا جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے پھر نصرت آتی ہے اور خدا کے پاک بندوں کے لئے پھر عظیم الشان کام کر کے دکھاتی ہے اور وہ الہام یہ ہے کہ۔اٹھو نمازیں پڑھیں اور قیامت کے نمونے دیکھیں ( تذکر صفحہ ۵۰۷) پس میں احمدیوں سے کہتا ہوں کہ اٹھو اور نمازیں پڑھو یہی تمہارے ہتھیار ہیں تم ان روحانی ہتھیاروں کو استعمال کرو۔پہلے سے بڑھ کر خدا کی عبادت میں شغف دکھاؤ۔پہلے سے زیادہ بڑھ کر ان عبادتوں میں اپنے دلوں کو نرم کرو، اپنی روحوں کو گذرا کرو اور خدا کے حضور گریہ کا شور مچادو، خدا کے حضور اپنی عاجزی اور درد کی حالت اور بے کسی کی حالت کو پیش کرو اور پھر دیکھو کہ خدا کی قسم ! حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا یہ الہام تمہارے حق میں بھی پورا کر کے دکھایا جائے گا ” اٹھو نمازیں پڑھیں اور قیامت کے نمونے دیکھیں اپنے ان پاک بندوں کے لئے جو خدا کی عبادت کا حق ادا کرتے ہیں اللہ ضرور دنیا کو قیامت کے نمونے دکھایا کرتا ہے اور یہ وہ قیامت کے نمونے ہوتے ہیں جن میں پھر آراء تبدیل کر دی جاتی ہیں اور بڑے بڑے عظیم الشان روحانی انقلاب بر پا کئے جاتے جاتے ہیں۔دو پس اس دن کے منتظر رہو اور کامل یقین کے ساتھ اس دن کے منتظر رہو، دعا پر پنجہ مارو اور خدا پر توکل سے ایک لمحہ بھی کبھی متزلزل نہ ہو۔یقین رکھو کہ رب محمد مصطفی آج ہمارے ساتھ ہے، ہمارے ساتھ ہے اور ہمارے ساتھ ہی رہے گا۔