خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 111 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 111

خطبات طاہر جلد۵ 111 خطبہ جمعہ کے فروری ۱۹۸۶ء گھر کی جنت میں حائل بعض معاشرتی برائیوں کا ذکر اور قوام کی پر معارف تفسیر (خطبہ جمعہ فرموده ۷ فروری ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قوموں کی تعمیر کا آغاز گھروں سے ہوتا ہے۔اگر ہم گھروں کی تعمیر کی طرف پوری توجہ دیں اور وہ معاشرتی خرابیاں جو گھروں سے پیدا ہو کر قوم میں پھیلتی ہیں ان کی وقت پر بیخ کنی کی کوشش کریں تو خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ کی مجموعی تصویر بہت ہی حسین ہو جائے گی۔تمام دنیا میں سب سے زیادہ با اخلاق جماعت ، جماعت احمد یہ ہونی چاہئے۔محض اس لئے نہیں کہ ہر جماعت کو ہر قوم کو اپنے متعلق بڑی بڑی باتیں کرنے کی عادت ہوا کرتی ہے بلکہ اگر ہم وہی جماعت ہیں یا جو ہمارا دعویٰ ہے تو اس کے سوا کوئی منطقی نتیجہ نکلتا ہی نہیں کہ جماعت احمدیہ کو دنیا کی سب سے زیادہ با اخلاق جماعت ہونا چاہئے کیونکہ ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ ہم حقیقی معنوں میں دنیا کے سب سے با اخلاق انسان کے ساتھ وابستہ ہیں۔ساری کائنات میں کبھی ایسا حسین خلق کسی نے نہیں دیکھا تھا جو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رونما ہوا اور آپ کے حقیقی غلام ہم ہیں آج۔یہ ہے ہمارا دعویٰ ، اس کے بعد اس کے کوئی سوا منطقی نتیجہ نکل ہی نہیں سکتا۔خواہ کوئی دنیا کی کسی بھی تہذیب سے وابستہ ہو، کسی قوم سے وابستہ ہو کسی مذہب سے وابستہ ہو، خواہ اس تہذیب کا نام کسی فلسفے کی بناء پر پڑا ہوا ہو یا کسی اقتصادی پالیسی کی بنا کے اوپر یا مادیت کی بناء پر یا روحانیت کی بناء پر۔جس طرح