خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 873
خطبات طاہر جلدم 873 خطبه جمعه یکم نومبر ۱۹۸۵ء دکھ میں صبر کرنے والوں کے لئے الہی خوشخبری ( خطبه جمعه فرموده یکم نومبر ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِاَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللَّهِ فَضْلًا كَبِيرًا وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَدَعْ أَذْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ وَكَفَى بِاللهِ وَكِيلًا (الاحزاب : ۴۸ - ۴۹) پھر فرمایا: ان آیات میں اللہ تعالیٰ حضرت اقدس سید نا و مولانا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے مخاطب ہو کر فرماتا ہے وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللهِ فَضْلًا كَبِيرًا کہ اے محمد ! تو مومنوں کو یہ بشارت دے دے کہ ان کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت ہی بڑے فضل مقدر میں وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِيْنَ وَالْمُنْفِقِينَ وَدَعْ أَذْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ اور کافروں کی اطاعت مت کر اور منافقین کی اطاعت مت کر اور ان کے ان کی ایذا رسانی کو چھوڑ دے یعنی اس سے صرف نظر فرما اور اللہ پر توکل رکھ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ اور اللہ بہترین وکیل ہے جس پر تو کل کیا جائے۔یہاں وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ کا مضمون تو یہ بتارہا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے عظیم خوشخبریاں ہیں جو مومنوں کو دی جارہی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت ہی بڑے فضل آنے والے ہیں لیکن ان خوشخبریوں کا زمانہ یہ ہے کہ منافقین کی طرف سے اور کافروں کی طرف سے