خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 871
خطبات طاہر جلد۴ 871 خطبه جمعه ۲۵/اکتوبر ۱۹۸۵ء فرمائے اور غریق رحمت کرے۔ان کی اولاد کے لئے بھی دعا کریں۔اکثر اولا دخدا کے فضل سے اسی رنگ میں رنگی ہوئی ہے۔باقی سب کو بھی اللہ تعالیٰ ایسی ہی توفیق بخشے۔دوسرا جنازہ مکرمہ زبیدہ بیگم صاحبہ کا ہے جو حکیم خلیل احمد صاحب مونگھیری کی بیگم تھیں اور حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہر کی صاحبزادی تھیں۔ہماری لندن کی ایک مخلص خاتون ہیں قدسیہ یوسف صاحبہ، ان کی والدہ نو (9) بچے ہیں ان کے اور انہوں نے خدا تعالیٰ کی فضل کے ساتھ سب میں احمدیت کی محبت اور احمدیت کا عشق کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور بہت ہی قرآن سے محبت کرنے والی تقریباً پچاس سال محلہ کے بچوں کو اکٹھا کر کے قرآن کریم کی تعلیم دیتی رہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی اپنے فضل سے بہترین جزاء عطا فرمائے اور اعلی علیین میں جگہ دے۔( آمین )