خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 866 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 866

خطبات طاہر جلدم 866 خطبه جمعه ۲۵/اکتوبر ۱۹۸۵ء کے ورثاء تک جب یہ باتیں پہنچیں انکو تلاش کر لیا گیا تو انہوں نے اس وقت سے لے کر جب سے چندے بند تھے آج تک کے سارے سالوں کے چندے بھی ادا کر دیئے اور آئندہ کیلئے عہد کیا کہ ہم ہمیشہ انشاء اللہ خود بھی دیتے رہیں گے اور اپنی اولادوں کو بھی نصیحت کرتے چلے جائیں گے ان کا چندہ کسی صورت میں بند نہیں کرنا۔یہ اولین خدا کی راہ میں خرچ کرنے والے ہیں۔تم کروڑوں بھی دو تو ان آنوں کے مقابل پر تمہاری حیثیت نہیں ہو سکتی جو تقویٰ کے خاص مقام اور خاص معیار کے ساتھ خدا کے حضور پیش کئے گئے تھے۔اس لئے ان اولین کے نام کو انشاء اللہ مرنے نہیں دیں گے۔یہ عہد کرتے ہیں یہ توقع رکھتے ہیں اور اپنی آئندہ نسلوں سے کہ وہ ہمارے اس عہد کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرتے رہیں گے ہمیشہ۔اب میں نے تحریک کو ہدایت کی ہے کہ مزید تلاش کریں اور مزید محنت کریں۔بیرونی دنیا میں ابھی تک اس طرف ( یعنی بیرونی دنیا سے مراد ہے پاکستان کے علاوہ جوا کثر دنیا تو باہر کی دنیا ہے اس لحاظ سے ) اکثر دنیا میں ابھی تک اس طرف پوری توجہ نہیں دی گئی اور اکثر لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ ہمارے بزرگ کون تھے جن کے چندے اتنے تھے اور پھر وہ اچانک ان کی وفات سے بند ہو گئے اس لئے ان کو میں نے کہا ہے اب کہ ساری دنیا میں فہرستیں بھجوائیں اور جماعتوں کو ہدایت کریں کہ وہ مختلف اخباروں میں بار بار اعلان کروائیں جو مقامی اخبار چھپتے ہیں خصوصاً پاکستانیوں کو تلاش کر کے ان تک وہ فہرستیں پہنچا ئیں اور کہیں کہ ان میں نام تلاش کرو۔تمہارے آباؤ اجداد میں سے تو کوئی ایسا نام نہیں جس کی وفات کے ساتھ اس کی یہ نیکی بھی بظاہر مرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہو اور پھر عہد کرو کہ ان کی طرف سے ہم نے اس چندے کو ہمیشہ کے لئے جاری کرنا ہے۔امید ہے کہ انشاء اللہ مزید کوشش سے ایک دوسال کے اندر ہر کھاتے کو زندہ کر دیا جائے گا۔اور جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا انشاء اللہ اس وعدے پہ قائم ہوں جتنی خدا نے مجھے توفیق دی جن کھاتوں کا کوئی والی وارث نہ ملا وہ میری طرف منتقل کر دیئے جائیں انشاء اللہ میں پوری کوشش کروں گا اپنی اولاد کو بھی نصیحت کروں گا کہ ان کھاتوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں۔چونکہ اس وقت روپے تھوڑے ہوتے تھے ان کی قیمت بہت زیادہ تھی، اخلاص کے لحاظ سے ان کا مقام بہت بلند تھا لیکن بہر حال تھوڑے تھے نظر آنے کے لحاظ سے اس لئے اتنا مشکل کام نہیں