خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 865
خطبات طاہر جلدم 865 خطبه جمعه ۲۵/اکتوبر ۱۹۸۵ء زائد ہو گا لیکن بجٹ تیرہ کروڑ سے زائد ہو چکا ہے اور تحریک جدید گویا کہ قریباً تیرھواں حصہ یا کچھ زائد اس سے پوری جماعت کے اخراجات میں حصہ لینے کی توفیق مل رہی ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ سارے فیوض تحریک جدید کے چندے کے ہی فیوض ہیں اور اس کو ضرور آگے بڑھانا چاہئے۔مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ ہزار ہا احمدی بچے بڑے ہو کر اس لئے مالی قربانیوں میں شامل ہوئے کہ بچپن میں ان کی ماؤں نے ان کو تحریک جدید کے نظام میں شامل کر دیا تھا۔یہ بہت ہی دیر پا اثرات ہیں جو تحریک جدید کے چندوں کے ظاہر ہوئے۔آج جو نسلیں قربانیوں میں آگے بڑھ رہی ہیں ان میں ایک بہت بڑا طبقہ ایسا شامل ہے جن کو آغاز میں تحریک جدید سے مالی قربانی کے چسکے پیدا ہوئے اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایسا چسکا پڑ گیا کہ پھر وہ رہ ہی نہیں سکتے تھے چندوں کے بغیر اس لئے تحریک جدید کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔اسے ضرور زندہ رکھنا چاہئے۔اس کی برکتیں قیامت تک جاری رہیں گی اور قیامت تک اسے یاد بھی رہنا چاہئے۔یہ نہ سمجھا جائے کہ چونکہ آئندہ جا کے ارب ہا ارب روپے چندہ عام اور وصیت کے وصول ہوں گے اس لئے تحریک جدید کے چندے کو نظر انداز کر دیا جائے۔میں نے تو اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تھا اورالحمد للہ کہ اب اس کی طرف توجہ بھی پیدا ہورہی ہے کہ نہ صرف تحریک جدید کو زندہ رکھا جائے بلکہ تحریک جدید کے اول دفتر کے قربانیاں کرنے والوں کے چندوں کو بھی قیامت تک جاری رکھا جائے اور اس کی اصل وجہ یہی تھی کہ وہ سارے ہمارے محسن ہیں جن کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے جماعت کو اتنی برکتیں عطا فرما ئیں اور جن کی نیکیاں پھر آگے بڑھ رہی ہیں بڑی کثرت کے ساتھ ان کی اولادوں میں بھی اور دوسروں میں بھی۔تو نہ صرف تحریک کو ہمیشہ کے لئے قائم رکھنا ہے اور آگے بڑھانا ہے بلکہ ان اولین قربانی کرنے والوں کی یادوں کو بھی زندہ رکھنا ہے ، ان کی قربانیوں کو بھی زندہ رکھنا ہے۔الحمد للہ کہ اس دفعہ جو اطلاع ملی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ تحریک جدید نے اس کی طرف سنجیدگی سے توجہ کی اور کافی اخبارات میں بھی اعلان کروائے اور دیگر جماعتوں سے خط وکتابت کے ذریعے رابطے کئے تو انہوں نے بتایا کہ سات سو کھاتے پھر دوبارہ زندہ ہو گئے ہیں اس سال خدا کے فضل سے۔یعنی سات سو ایسے چندہ دینے والے جن کی وفات کے ساتھ چندے بند ہو گئے تھے اس