خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 834
خطبات طاہر جلدم 834 خطبه جمعه ۱۸ / اکتوبر ۱۹۸۵ء لئے یہ غیر معمولی اہمیت کا علاقہ ہے اسے ہم بہر حال نہیں چھوڑیں گے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس زمانہ میں غیر معمولی مالی مشکلات اور بعض دوسری دقتیں پیش نہ ہو تیں تو حضرت مصلح موعود بھی اس مشن کو بند نہ کرتے مگر دوسرے بیرونی ممالک سے طلب شروع ہو چکی تھی اور اس زمانہ میں واقفین بھی تھوڑے تھے اور جماعت احمدیہ کی مالی حالت بھی ایسی نہیں تھی کہ ہر قسم کے پھیلتے ہوئے مطالبوں کو پورا کر سکے۔اس لئے لازما حضرت مصلح موعود کے مزاج کو میں سمجھتا ہوں کبھی ہو نہیں سکتا کہ آپ نے مایوسی کی حالت میں مشن بند کیا ہو۔وقتی طور پر اس ارادہ کے ساتھ بند کیا ہوگا کہ بعد میں جب بھی خدا توفیق دے گا ہم انشاء اللہ بڑے زور کے ساتھ اس کام کو دوبارہ شروع کریں گے۔تو اس کام کو دوبارہ شروع کرنے کا خدا کے فضل سے اس دورے میں آغاز ہو چکا ہے۔باقی احباب جماعت دعائیں کریں اللہ تعالیٰ دلوں کو بدلنے والا ہے اور فرانس کی سرزمین کو جوعملاً اسلام کی طلب پیدا ہو چکی ہے اس کے دوسرے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم دوبارہ اب پورے زور کے ساتھ یہاں کوشش کریں اور دعاؤں کی مدد سے ہم انشاء اللہ تعالیٰ کامیاب ہوں گے۔اس سفر میں پانچ مراکز کا افتتاح کرنے کی توفیق ملی اور چار جگہ نی زمینیں دیکھی گئیں جہاں سودا ہو رہا ہے اور امید ہے انشاء اللہ تعالیٰ وہاں بھی اس سال کے اندر یا اس سال کے آخر تک زمینیں خرید لیں گے اور ہو سکتا ہے آئندہ سال ہم وہاں با قاعدہ مشنوں کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیں۔ایک جرمنی کے شمال میں ہیمبرگ میں ہمارا مشن بہت چھوٹا ہو چکا تھا۔وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے زمین کا ایک بہت ہی اعلیٰ اور وسیع ٹکڑ امل رہا ہے جس علاقے کے مئیر نے وعدہ بھی کیا ہے کہ معاہدہ میں شامل کرلوں گا کہ مسجد آپ بنا سکتے ہیں۔دوسرے تعمیر کی وہاں بڑی وسیع گنجائش موجود ہے۔یعنی ایسا علاقہ ہے جہاں جرمنی میں پہلے سے ہی تعمیر کی اجازت دی جا چکی ہے ورنہ جرمنی میں زمینوں کا حاصل کرنا جہاں تعمیر کی جاسکے بہت ہی مشکل کام ہے اور اگر آپ بغیر اجازت کے زمین لے لیں تو سالہا سال کی کوششوں کے بعد بھی بعض دفعہ وہ درخواستیں رد ہو جاتی ہیں۔دوسرے جرمنی ہی میں میونخ کے مقام پر وہاں کچھ زمینیں ہم نے دیکھی تھیں مگر ابھی کوئی مناسب حال جگہ نہیں ملی ابھی تک۔وہاں بھی انشاء اللہ ایک مسجد اور ایک مشن ہاؤس بنانا ہے۔