خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 805
خطبات طاہر جلدم 805 خطبه جمعه ۲۷/ ستمبر ۱۹۸۵ء لئے لکھا تھا۔بعض لوگ اتنا پریشان تھے کہ وہ کہتے تھے کہ ہمیں تو ایک مرض لگ گیا ہے کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم بیعت کروائیں گے اور کوئی بیعت نہیں ہوسکی۔وہ دعا کے لئے لکھ رہے تھے جس طرح بعض دفعہ ماؤں کی گود میں جو اولاد سے مایوس ہو چکی ہیں، بچہ دیکھ کر روحانی طور پر بڑی مسرت ہوتی ہیں اس طرح ان کی گودوں کو خدا نے بھر دیا اور ان کو روحانی بچے عطا فرمائے گئے۔ایک نوجوان نے مجھے لکھا کہ میں نے آپ کو خط لکھا تھا کہ میرے وعدے کے پورا ہونے کا آخری دن آ رہا ہے اور اب تک کوئی احمدی نہیں ہوا۔ایسا میں بے قرار تھا میں نے بڑے درد سے چٹھی لکھی کہ میرے پاس چند گھنٹے باقی ہیں میں کیا کروں اور کوئی پیش نہیں جارہی۔کہتے ہیں خط کے دو تین گھنٹے بعد میرا ایک غیر احمدی بھائی جو کسی طرح مانا ہی نہیں کرتا تھا پہنچ گیا اور اس کے ساتھ مجلس لگی اور اسی رات دوسرا دن چڑھنے سے پہلے پہلے اس نے بیعت کر لی۔اللہ کے فرشتے اس کو گھیر کے لائے تھے اللہ کے فرشتوں نے دلوں میں تبدیلی پیدا کی۔جماعت کو تو خدا تعالیٰ صرف ایک بہانہ عطا فرما دیتا ہے کہ گویا ہم نے بھی ہاتھ لگایا ہے اپنی خدمت کی کچھ سعادت نصیب ہو جائے ورنہ یہ خدا کے فرشتے ہیں انہوں نے بہر حال کام کرنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات سے پتہ چلتا ہے کہ جب وقت آتا ہے تو خدا کے فرشتے خود روحوں کو سعادتوں کی طرف ہانکتے ہوئے لے آتے ہیں اس لئے آپ کو پہلے سے بڑھ کر توجہ کرنی چاہئے اور دعا کے ساتھ توجہ کرنی چاہئے۔ہر احمدی اپنے آپ کو ایک ایسی ماں کی طرح محسوس کرے جس کی گود اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے خالی ہے اور بے قرار ہو جائے کہ کاش مجھے بھی روحانی اولا د عطا ہو پھر دیکھیں کہ کس تیزی کے ساتھ خدا تعالیٰ ہر طرف وسعتیں عطا فرمائے گا۔جہاں تک ہیمبرگ کی زمین کا تعلق ہے۔جیسا کہ میں نے وہاں بھی ذکر کیا تھا ہم نے وہاں جگہیں دیکھی ہیں اور ایک جگہ خصوصیت کے ساتھ بہت ہی اچھی ہے جو بہت پسند آئی ہے۔ان کے ساتھ گفت وشنید چل رہی ہے دعا کرنی چاہئے اور میں دعا کی تحریک کرتا ہوں کہ اگر وہ اللہ کے نزدیک جماعت احمدیہ اور اسلام کے حق میں بہتر جگہ ہے اور سعید روحوں کو کھینچنے کے لئے ، جذب کرنے کے لئے اس نے کوئی اہم کردار ادا کرنا ہے تو اللہ تعالیٰ نہ صرف یہ کہ وہ جگہ ہمیں عطا فرمائے بلکہ پھر وہاں نہایت ہی خوبصورت شاندار مسجد بنانے کی بھی توفیق بخشے اور اپنے فضل سے ساری ضرورتیں پوری فرمائے۔بہر حال فرینکفرٹ کے سارے واقعات تبلیغی قصے بیان کرنے تو مشکل ہیں۔