خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 799
خطبات طاہر جلدم 799 خطبه جمعه ۲۷ / ستمبر ۱۹۸۵ء دورہ جرمنی میں نصرت الہی کا تذکرہ اور دعوت الی اللہ کرنے کی نصیحت ( خطبه جمعه فرموده ۲۷ ستمبر ۱۹۸۵ء بمقام زیورک سوئٹزر لینڈ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: گذشته خطبہ جمعہ جو میں نے ہمبرگ میں دیا تھا اس میں یہ ذکر کر رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت کا رعب وسعت پذیر ہے اور ہم ایک ایسے دور میں سے گذررہے ہیں جس میں بطور خاص اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کو بڑی شان سے پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں کہ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ ( الرحمن: ۴۱) کہ اے اللہ کی زمین میں بسنے والو! میری زمین ہمیشہ وسعت پذیر رہی ہے۔ہمیشہ وسعت پذیر رہے گی اور کوئی نہیں جو اس زمین کو تنگ کر سکے۔یہ مفہوم ہے اس آیت کا جسے ہم ایک عجیب شان کے ساتھ اس دور میں بطور خاص پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔اس خطبہ سے قبل جو دورہ یورپ کے تاثرات تھے ان کا مختصر ذکر میں نے اس خطبہ میں کیا تھا۔آج کے خطبہ میں اس کے بعد کے سفر کے چند حالات بیان کرتا ہوں تا کہ احباب جماعت کے دل حمد و شکر سے لبریز ہوں اور ان کا شکر پہلے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے احسانات کو کھینچنے کا موجب بنے۔ہمبرگ کے بعد دوسرا پڑاؤ فرینکفرٹ میں اس مقام پر تھا جو خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک نئی جگہ فرینکفرٹ مسجد کے قریب ہی ہمیں عطا ہوئی ہے اس جگہ کا نام ناصر باغ رکھا گیا