خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 671 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 671

خطبات طاہر جلدم 671 خطبه جمعه ۹ را گست ۱۹۸۵ء اچھالا گیا اور تحریص کی گئی کہ کثرت کے ساتھ چلو اور آج تمہاری اسلامی غیرت کا سوال ہے ، آج ثابت کر دو کہ تم ناموس ختم نبوت کے پروانے ہو اور تم میں سے ہر شخص جان فدا کرنے کے لئے تیار ہے، عجیب وغریب محاورے استعمال کئے گئے اور یہ اس کے بعد کا ماحصل ہے۔چنانچہ جو تصویر میں میں نے خود دیکھی ہیں حیرت ہوتی تھی دیکھ کر کہ بڑی بڑی جگہیں بینچ کے بیچ خالی پڑے تھے بیچ میں سے۔یہ تو خیر ظاہری کامیابی ہے یا نا کا می جو بھی اب یہ لوگ کہیں اس کو۔دلائل کا ان کا خلاصہ یہ تھا کہ گندی گالیاں ، الزام تراشی، فحشاء پھیلانا اور ایسی ایسی لغو تمیں کھانا کہ کوئی شریف انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔اس کو ان باتوں کو پڑھ کر بھی حیا آجاتی ہے کہ یہ کیا باتیں ہورہی ہیں۔یہ ہے خلاصہ ان کے دلائل کا اور سب سے بڑی دلیل جو اس کانفرنس میں جماعت احمدیہ کے خلاف دی گئی وہ یہ تھی کہ ان کو قتل کر دو۔میرا نام لے کر بھی اور آپ لوگوں کے نام لئے بغیر بھی ہر احمدی کو قتل کر دو اس کے سوا اور کوئی دلیل نہیں ہے ان کے جھوٹا ہونے کی اور بڑے فخر کے ساتھ یہ پروگرام شائع کئے گئے اور یہ اعلان کئے گئے کہ اب ہم پاکستان پہنچ کر ان کو اس طرح ٹھیک کریں گے کہ اعلان کیا جائے گا کہ تین دن کے اندر اندر تم لوگ یا یہ وطن چھوڑ دو یا تو بہ کر کے ہمارے اندر شامل ہو جاؤ یا ہم تمہیں قتل کر دیں گے، چوتھا کوئی علاج ہی نہیں اور یہ اعلان کرتے ہوئے یہ بالکل بھول گئے کہ من و عن بعینہ یہی اعلان قرآن کریم سے ثابت ہے کہ گذشتہ انبیاء کے مخالفین ہمیشہ کرتے آئے ہیں اور کسی ایک نبی نے بھی یہ اعلان نہیں کیا۔قرآن کریم کی بیان کردہ تاریخ کو اٹھا کر دیکھ لیجئے ، دیگر مذاہب کی اپنی اپنی کتابوں کو اٹھا کر دیکھ لیجئے ، ایک نبی نے بھی یہ اعلان کبھی نہیں کیا کہ یا ہم تمہیں اپنے گھروں سے نکال دیں گے یا تم ہمارے دین میں لوٹ آؤ۔ایک تیسری چیز انہوں نے زائد کی ہے وہ پہلے نہیں کہی گئی تھی کہ یا جس بات پر تم یقین رکھتے ہو اس بات کا اعلان کرنا چھوڑ دو۔یہ نئی نئی ایجادات تو ہوتی رہتی ہیں دنیا میں، تو یہ ان کی دنیا کی نئی ایجاد ہے۔بہر حال قرآن کریم نے جو دو باتیں بیان کی ہیں نمایاں وہ یہ ہیں کہ یا تو تم ہمارے پاس آکر شامل ہو جاؤ ورنہ ہم تمہیں وطنوں سے نکال دیں گے یا ہم تمہیں قتل کر دیں گے۔یہ تین اعلان ہیں جو ہمیشہ گذشتہ زمانہ کے انبیاء کے مخالف کرتے رہے اور کبھی کسی ایک نبی نے بھی اپنے مخالفین کے لئے نہیں کیا۔تو کس کی سنت پر یہ اعلان ہو رہے تھے۔جب خدا عقلیں مارنے پر آتا ہے تو باوجود علم