خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 668 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 668

خطبات طاہر جلدم 668 خطبه جمعه ۲ را گست ۱۹۸۵ء اچانک خدا کی پکڑ کو ظاہر ہوتا دیکھو گے تو تمہیں اور ہی لطف آئے گا لیکن جس طرح آٹے میں معمولی سی بھی رکرک آجائے تو روٹی بد مزہ ہو جاتی ہے اس طرح اگر تم نے ابھی سے خدا سے شکوے شروع کر دیئے ، ابھی سے بے قراری کا اظہار شروع کر دیا، بے صبری شروع کردی ، تو جب وہ خدا کی طرف سے روحانی رزق ظاہر ہوگا تو اُس میں تمہاری بے صبری کی کرک ضرور آجائے گی۔تو کیوں اپنے مزے کو ضائع کرتے ہو۔اتنا تمہارے لئے کافی ہونا چاہئے کہ خدا اپنے وعدوں کے خلاف کبھی نہیں جاتا۔ہو ہی نہیں سکتا کہ خدا کی تقدیر یل جائے۔پس کامل یقین کے ساتھ رہو۔پورے تو کل اور صبر کے ساتھ زندہ رہو۔تمہاری نسلوں کو خدا نشان دکھائے گا، آنے والی نسلوں کو نہیں تم ہو گے۔تم زندہ ہو گے اپنی آنکھوں سے خدا کے نشانات کو ظاہر ہوتے دیکھو گے اور یہ ظالم بھی ہوں گے اسی وقت اور یہ اپنی آنکھوں سے خدا کی پکڑ کو اپنے اوپر نازل ہوتا دیکھیں گے۔پس جس خدا نے اس طرح کھول کھول کر مضمون خیر و شر کو ظاہر فرما دیا ہو اس کے متعلق ظن کرنا اور چھوٹے چھوٹے خیالات کے مطابق محمد و سوالات کر کے خدا کی تقدیر کی تعین کرنے کی کوشش کرنا یہ مومنوں کی جماعت کو زیب نہیں دیتا۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: نماز جمعہ کے بعد مکرم چوہدری محموداحمد صاحب شہید کی نماز جنازہ ہوگی۔