خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 645
خطبات طاہر جلدم 645 خطبہ جمعہ ۲۶؍ جولائی ۱۹۸۵ء کی ، ان کو پتہ نہیں لگا خود کہ ہم کیا حرکت کر بیٹھے ہیں۔ویسے ہی ایک لطیفہ ہے جیسے ایک گدھے کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ ایک زمیندار کے صحن کے باہر گدھا بندھا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک بھیڑیا آگیا۔بھیڑئیے کے آنے پر مرغ بول پڑا دوسرے جو جانور تھے انہوں نے شور مچایا چنانچہ زمیندار لٹھ لے کر باہر نکل آیا اور زمیندار کو دیکھ کر آخر بھیڑیئے کو بھا گنا پڑا۔گدھا بیچارا سمجھا کہ مجھ سے ڈر کر بھاگا ہے چنانچہ رسہ تڑوا کر اس کے پیچھے ہو گیا اس کا جو انجام ہونا تھا وہ ظاہر ہے۔دا تو جب دلیل تمہارے پاس کوئی نہیں ، طاقت کوئی نہیں ہے ایسی جس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے وَيَحْيَى مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ وہی زندہ رہے گا جو دلیل کے ساتھ زندہ رہے اور جس کے پاس نہیں ہوگی اس متعلق فرماتا ہے لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيْنَةٍ (الانفال :۴۳) دوسری بات بھی سُن لو جو بغیر دلیل کے لڑنے نکلتے ہیں وہ لازما ہلاک ہو جایا کرتے ہیں کیونکہ ہلاکت سے دلیل بچایا کرتی ہے تو یہ جن کا نقشہ ہو نکلے ہیں تعاقب کرنے کے لئے اور جماعت احمدیہ کو تباہ کرنے کے لئے دیکھیں تو سہی کہاں تک پہنچتے ہیں یہ۔جماعت احمدیہ کو جب دلائل کی جنگ لڑنے کی کھل میسر ہو جہاں وہاں تو قریب بھی نہیں پھٹک سکتے خدا تعالیٰ کے فضل کے سے ، حیثیت ہی کوئی نہیں ان کی۔ان کے پاس ہے ہی کچھ نہیں سوائے گالیوں کے اور گند کے۔اور اپنے آپ کو کھول رہے ہیں ایسی دنیا میں جہاں کے مزاج ہی مختلف ہیں ، آزادی ضمیر کی وجہ سے، تہذیب کی ترقی کی وجہ سے بعض قسم کی حرکتیں دیکھتے ہی وہ رد کر دیتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں جانوروں والی حرکتیں ہیں اور وہ پاکستانی جو باہر ہیں ان کی ایک بڑی بھاری اکثریت اب وہ نہیں ہے جس قسم کی وہاں سے نکلی تھی۔ان کو بھی عادتیں پڑ چکی ہیں اس قسم کی وہ حیران ہوتے ہیں خود اپنے مولویوں کو دیکھ کر اور ایک بڑی بھاری تعداد ان علماء کی وجہ سے جماعت کی طرف متوجہ ہوگئی ہے۔جب ان کے جلسے سنتے ہیں ، ان کی تقرریں سنتے ہیں تو بھول چکے ہوتے ہیں کہ کس قسم کے لوگ ہم پیچھے چھوڑ کر آئے تھے ، حیران ہوتے ہیں کہ یہ کیا زبان ہے، یہ کیا دلیلیں ہیں، اس طرح تم احمدیت کو شکست دو گے؟ اور بجائے اس کے کہ علماء کی باتیں سن کر جماعت سے متنفر ہوں ایک بڑا طبقہ ان کا جماعت کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔چنانچہ یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ جب سے انہوں نے یہ حرکتیں شروع کی ہیں باہر نکل کر جماعت کا مقابلہ، اس کثرت سے پاکستانی غیر احمدی احمدیت کی طرف متوجہ ہوئے ہیں کہ بعض تلاش