خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 468 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 468

خطبات طاہر جلدم 468 خطبہ جمعہ ۷ ارمئی ۱۹۸۵ء کے ساتھ رہیں گے۔سچا کہو گے تو پھر تو ہم ہیں ہی بچے اس لئے اب نکل کے دکھاؤ اس راہ سے۔خود تمہارا بچھایا ہوا دام ہے جس نے تمہیں گھیر لیا ہے۔ایک بھی تم میں سے باقی نہیں رہا۔شیعہ سنی کبھی وہم بھی نہیں کر سکتے تھے کہ سارے متفق ہو جائیں گے کہ وہ سب اپنے اختلاف عقائد کے باوجود اس مسئلہ پر متفق ہیں اور یہ کہ ان کے بزرگوں کے سارے فتوے جھوٹے ہیں۔اس دن خدا نے عظیم الشان فتح کا سورج ہمارے لئے طلوع فرمایا۔ہم اس پر راضی ہیں۔اللهم صل على محمد وال محمد وبارك وسلم انک حمید مجید۔