خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 469
خطبات طاہر جلدم 469 خطبه جمعه ۲۴ رمئی ۱۹۸۵ء رمضان المبارک عسر یسر ، رضا ولقاء الہی کا مضمون نیز پاکستانی احمدیوں کے دکھ اور انکے لئے دعا کی تحریک ( خطبه جمعه فرموده ۲۴ مئی ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيْنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أَخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَثِرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدِيكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِبْوَالِى وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقره: ۱۸۶ - ۱۸۷) یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں ان میں رمضان المبارک کی آمد آمد کی خوشخبری دی گئی ہے اور اس موقع پر مومنوں کو جو دینی، روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں ان کا ذکر فرمایا گیا ہے اور جو ذمہ داریاں ان پر عائد ہوتی ہیں ان کا بیان کیا گیا ہے اور ان ذمہ داریوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر مومنوں کے بارے میں جو ذمہ داریاں ڈالنی ہیں ان کا بھی ذکر فر مایا گیا ہے۔