خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 425 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 425

خطبات طاہر جلدم 425 خطبه جمعه ۱۰ارمئی ۱۹۸۵ء گلاسکو کے نئے مشن ہاؤس کا افتتاح سورۃ جمعہ کی تفسیر اور فرائیڈے دی ٹینتھ کی تشریح خطبه جمعه فرموده ۰ ارمئی ۱۹۸۵ء بمقام گلاسکو سکاٹ لینڈ) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ جمعہ کے آخری رکوع کی تلاوت کی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ۔فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْلَهُوَ انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوْكَ قَابِمَا قُلْ مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ وَاللهُ خَيْرُ الرَّزِقِينَ (الجمعه ۱۰-۱۲) اور پھر فرمایا: یوں تو ہر جمعہ بہت مبارک ہوتا ہے اور مومن کی زندگی کے لئے ایک خاص برکتوں کا دن ہے۔جمعہ کے ساتھ بہت سے فضل وابستہ ہیں ، بہت سی برکات جمعہ کے ساتھ وابستہ ہیں اور آنحضرت ﷺ کے ارشادات کے مطابق جمعہ کے دن، جمعہ کے بعد اور سورج غروب ہونے سے پہلے بعض ایسی گھڑیاں بھی آتی ہیں کہ جن کو نصیب ہو جائیں ان کے مقدر جاگ اٹھتے ہیں۔ایسی