خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 35
خطبات طاہر جلد ۴ 35 خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۸۵ء احمدیت زندہ رہے گی اور دشمن خائب و خاسر ہوں گے ( خطبه جمعه فرموده ۱۸ جنوری ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل قرآنی آیات تلاوت کیں: أَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسْكِنِهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَةٍ أَفَلَا يَسْمَعُونَ أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ فَتُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا تَأْكُلُ مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ وَأَنْفُسُهُمْ أَفَلَا يُبْصِرُونَ ) وَيَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْفَتْحُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنْفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا أَيْمَانُهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ (السجده : ۲۷-۳۰) اور پھر فرمایا : یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں سورہ السجدہ کی آخری چند آیات ہیں اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کے مخالفین کو عموماً اور بالخصوص حضرت اقدس محمد مصطفی اعلی کے منکرین کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے یعنی خطاب تو ان سے نہیں براہ راست لیکن ان کے متعلق ہے فرماتا ہے۔ أَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ کیا یہ چیز انہیں ہدایت دینے کے لیے کافی نہیں