خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 36
خطبات طاہر جلدم 36 36 خطبه جمعه ۱۸ جنوری ۱۹۸۵ء ہے کہ ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی بستیاں ہلاک کر دیں يَمْشُونَ فِي مَسْكِتِهِمْ بستیوں سے مراد اہل بستی ہوتے ہیں اور قرآن کریم کا یہ محاورہ ایک سے زیادہ مرتبہ انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے کہ جب قریہ کہا جاتا ہے تو مراد اہل بستی ہیں۔تو جب فرماتا ہے کہ ہم نے بستیاں ہلاک کر دیں تو مراد ہے اہل بستی کو ہلاک کر دیا۔يَمْشُونَ فِي مَسْكِيهِمْ اس کے دو معانی ہیں اول یہ کہ وہ بھی تمہاری طرح امن کے ساتھ اپنے گھروں میں پھرا کرتے تھے، کوئی ان کو خوف نہیں تھا، وہ سمجھتے تھے کہ خدا کا عذاب ان کو نہیں پکڑ سکے گا اور دوسرا معنی یہ ہے يَمْشُونَ فِي مَسْكِنهھ کہ یہ لوگ جو آج تیرا انکار کر رہے ہیں یہ اُنہی گھروں میں تو بس رہے ہیں، انہی بستیوں میں تو رہتے ہیں جن بستیوں میں اس سے پہلے کچھ لوگ رہا کرتے تھے اور وہ ہلاک ہو گئے اور خدا کے عذاب نے ان کو پکڑ لیا۔إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتِ أَفَلَا يَسْمَعُونَ اس میں یقیناً نشانات ہیں پس کیا وہ سنتے نہیں ! چونکہ ماضی کے قصے بیان ہو رہے ہیں اس لئے یہ نہیں فرمایا کہ کیا وہ دیکھتے نہیں کیونکہ بسا اوقات ایک قوم تبھی خدا کے عذاب سے غافل ہوتی ہے جب وہ خدا کی پکڑ کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھتے نہیں وہ سمجھتے ہیں کچھ نہیں ہوتا ، کوئی فکر کی بات نہیں ، یونہی ڈراوے ہیں کہ خدا تعالیٰ پکڑ لیا کرتا ہے منکرین کو۔تو فرماتا ہے اگر تم نے اپنی آنکھوں کے سامنے قوموں کو ہلاک ہوتے نہیں دیکھا أَفَلَا يَسْمَعُونَ پھر وہ کیا سنتے بھی نہیں کیا اُن کے کان نہیں ہیں کہ وہ پرانے قصے سنیں کہ اس طرح ہوتا چلا آیا ہے۔اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم پانی کو ہانکتے ہوئے خشک زمینوں کی طرف لے چلتے ہیں فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا پھر ہم اس پانی کے ذریعہ اُن سے کھیتیاں نکالتے ہیں۔تَأْكُلُ مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ وَأَنْفُسُهُمُ اُسی سے وہ خود بھی کھاتے ہیں اور ان کے جانور بھی کھاتے ہیں اَفَلَا يُبْصِرُونَ کیا وہ دیکھتے نہیں ! اور کیا وہ نصیحت نہیں پکڑتے بصیرت حاصل نہیں کرتے۔اس آیت میں بظاہر پہلے مضمون سے کوئی جوڑ نظر نہیں آتا اور کوئی آپس کا تعلق دکھائی نہیں دیتا۔ایک ماضی کی تاریخ کی طرف ذہن کو منتقل فرمایا گیا جو انکار کرنے والی قوموں کی ہلاکت کی تاریخ تھی اور انسان کو متوجہ کیا کہ اس سے پہلے بھی خدا کی طرف سے بھیجے ہوؤوں کا انکار کرنے