خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 384
خطبات طاہر جلدم 384 خطبه جمعه ۲۶ / اپریل ۱۹۸۵ء آپ کو بہت سے حوالے اور مل جاتے۔کیونکہ یہ سازشیں سب تو چھپی ہوئی موجود ہیں۔چنانچہ اب میں خود آپ کو سنا دیتا ہوں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ جن کا یہ بلوچستان والا حوالہ دیا گیا ہے وہ تو اس سے بہت پہلے ۱۹۳۶ء میں یہ فرما چکے تھے کہ : ”ہم نے تو کبھی یہ باتیں نہیں چھپائیں کہ ہم دنیا میں اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہم کھلے طور پر کہتے ہیں کہ ہم اسلامی حکومت دنیا پر قائم 66 کر کے رہیں گے۔“ ( خطبه جمعه ۱۳ / مارچ ۱۹۳۶ ء بحواله الفضل ۱۸ / مارچ ۱۹۳۶ء صفیه ) پس ساری دنیا کو فتح کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ساری دنیا کو فتح کرنے کے پروگرام بن رہم ہیں اور چھپ رہے ہیں اور تمہیں سوائے بلوچستان کے اور کوئی سازش نظر ہی نہیں آئی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی ۸ / جنوری ۱۹۳۷ء کے الفضل صفحہ ۵ میں مزید فرماتے ہیں: پس آرام سے مت بیٹھو کہ تمہاری منزل بہت دور ہے اور تمہارا کام بہت مشکل ہے اور تمہاری ذمہ داریاں بہت بھاری ہیں۔۔۔۔آپ لوگوں کو خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ قرآن کی تلوار لے کر دنیا کی تمام حکومتوں پر ایک ہی وقت میں حملہ کر دیں اور یا اس میدان میں جان دے دیں یا ان ملکوں کو خدا اور اس کے رسول کے لئے فتح کریں۔پس چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف مت دیکھو اور اپنے مقصود کو اپنی نظروں کے سامنے رکھو اور ہر احمدی خواہ کسی شعبہ زندگی میں اپنے آپ کو مشغول پاتا ہو اس کو اپنی کوششوں اور سعیوں کا مرجع ایک ہی نقطہ رکھنا چاہئے کہ اس نے دنیا کو اسلام کے لئے فتح کرنا ہے۔“ الفضل ۸/جنوری ۱۹۳۷ء صفحه ۵ ) عالمی فتح کی سازش ہے اور تمہیں صرف بلوچستان کی بات سمجھ آئی ہے اس لئے کہ وہاں ایک واقعہ ہو گیا تھا اور مولویوں نے اس بات کو اٹھا لیا تھا اور ایک احمدی شہید کر دیا گیا تھا۔حقیقت تو یہ ہے کہ تم نے جماعت کے لٹریچر کا مطالعہ ہی نہیں کیا۔اس لئے جو اعتراض کسی نے اکٹھے کر دیئے انہیں ہی پڑھ پڑھ کر تم دوبارہ انہی ہتھیاروں سے حملہ آور ہو گئے۔پس اگر یہ سازش ہے تو اس کا آغاز