خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 382 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 382

خطبات طاہر جلدم 382 خطبه جمعه ۲۶ ر اپریل ۱۹۸۵ء احمدیہ علی الا اعلان کر چکی ہے جس طرح یہ سازش با قاعدہ خطبہ میں بیان کی گئی اور پھر اسے الفضل میں بھی شائع کیا گیا۔اس طرح جماعت احمدیہ کی جتنی بھی سازشیں ہیں وہ ساری ظاہر وباہر ہیں اور انہیں بعد میں اپنے لٹریچر میں شائع کر دیا گیا اور ان سب سازشوں کو (اگر وہ سازشیں تھیں ) کسی سے چھپایا نہیں گیا بلکہ ان عبارتوں کو کثرت سے شائع کر کے تمہیں لوگوں میں تقسیم کی جاتی ہیں اور پھر تم ہی ہو جو انہیں ضبط کر کے لوگوں سے چھپاتے پھرتے ہو ہم تو اپنی سازشوں کو کھول کھول کر پیش کرنا چاہتے ہیں اور تم خود ہی ان کو دبا رہے ہو اور ان کو دنیا کی نظر سے چھپارہے ہو۔لیکن ان سب باتوں سے قطع نظر ایک خاص بات قابل توجہ یہ ہے کہ ایک ایسی حساس حکومت جس کا بلوچستان کے معاملہ میں یہ حال ہو کہ دور دراز پہاڑ پر بیٹھے ہوئے کسی بلوچی سردار کو چھینک بھی آجائے تو گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جاتی ہے۔چنانچہ وہاں بارہا بمباریاں کی گئیں اور ان سے بڑے بڑے سخت خطرات در پیش ہوئے اور ان کوششوں کو جنھیں پاکستان دشمن کوششیں کہا گیا بزور شمشیر دبا دیا گیا۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا قصہ تھا مگر بہر حال سوال یہ ہے کہ تمہاری آنکھوں کے سامنے اتنی بڑی سازش پنپتی رہی اور تم نے کچھ بھی نہیں کیا۔جماعت احمدیہ کی وہ کون سی فوج تھی جس کے خلاف تم نے فوج کشی کی اور سب سازشوں سے زیادہ خطرناک سازش کو تم نے اس طرح تخفیف کی نظر سے دیکھا کہ ایک بھی آدمی اس سازش میں ملوث نہیں پکڑا جبکہ دوسری طرف یہ حال ہے کہ تم نے معمولی معمولی واقعات پر بغیر مقدموں کے لوگوں سے جیلیں بھر دیں اور ان کو سخت اذیت ناک سزائیں دیں اور پیشتر اس کے کہ ان کے خلاف جرم ثابت ہوتا انہیں محض اس شبہ میں دردناک عذاب میں مبتلا کیا کہ تمہاری حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور اتنی بھیانک سازش جس کے بارے میں تم کہتے ہو کہ وہ سب سازشوں سے زیادہ خوفناک تھی اس کے باوجود تم نے ایک احمدی کو بھی اس سازش میں ملوث کر کے نہیں پکڑا اور یہ ثابت نہیں کیا کہ کہاں ان کی بندوقیں تھیں ، کہاں تلواریں تھیں، کہاں گولہ و بارود چھپے ہوئے تھے فوج کہاں تھی جو بلو چستان پر حملہ کی تیاریاں کر رہی تھیں۔یہ تو محض فرضی قصے ہیں۔تم خود بھی جانتے ہو کہ یہ بالکل جھوٹ ہے اور بے بنیاد باتیں ہیں مگر پھر بھی ساری دنیا کو پاگل بنانے کی کوششیں کر رہے ہو۔میں نے پہلے بھی یہ ذکر کیا تھا کہ ان کی بہت ساری باتیں ایسی ہیں جن سے مجھے مشہور