خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 308
خطبات طاہر جلدم 308 خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء ہوں، میں کرسی ہوں ، میں ساتوں آسمان اور زمینیں ہوں۔حضرت امام جعفر صادق “ جو اہل التشیع کے چھٹے امام اور امت محمدیہ کے بہت بڑے بزرگ ہیں اور حضرت امام ابو حنیفہ کے استاد بھی ہیں ان کا یہ قول ہے کہ امام مہدی آکر یہ دعوی کرے گا : يا محشر الخلائق الاومن ارادان ينظر الى آدم وشيث فها انا آدم و شيث الاومن أراد ان ينظر الى ابراهيم و اسماعيل فها انا ذا ابراهیم و اسماعيل۔ومن ارادان ينظر الى موسى ويوشع۔فها انا ذاموسی و یوشع الاومن ارادان ينظر الى عيسى و شمعون فها انا ذاعیسی و شمعون الا ومن ارادان ينظر الى محمد و امير المومنين صلوات الله عليه فها اناذا محمد صلى الله عليه واله وسلم و امیر المومنين الأومن ارادان ينظر الى الحسن والحسين فها اناذا الحسن والحسين۔ومن ارادان ينظر الى الائمة من ولد الحسين فها اناذا الائمة۔(بحار الانوار الجامعه لدر ، اخبار الائمة الأطهار، مصنفه الشيخ محمد باقر المجلسي جلد ۱۳ صفحه ۹ جزء ۵۳) ( ترجمہ ) اے تمام لوگو! سن لو جو آدم اور شیث کو دیکھنا چاہے وہ آدم اور شیث میں ہوں اور جو ابراہیم اور اسماعیل کو دیکھنا چاہے تو یا در کھے کہ وہ ابراہیم اور اسماعیل میں ہوں اور جو موسیٰ اور یوشع کو دیکھنا چاہے تو وہ موسیٰ اور یوشع میں ہوں اور جو عیسیٰ اور شمعون کو دیکھنا چاہے تو وہ عیسیٰ اور شمعون میں الله ہوں اور جو محمد ﷺ اور امیر المومنین کو دیکھنا چاہے تو وہ محمد ﷺ اور امیر المومنین میں ہوں اور جو حسن اور حسین کو دیکھنا چاہے تو حسن اور حسین میں ہوں اور جو نسل حسین میں ہونے والے ائمہ کا دیکھنا چاہے تو وہ ائمہ میں ہوں۔پس حکومت پاکستان نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ اقتباسات پیش کر کے احمدیت کی گویا تائید کی ہے آپ کے خلاف کوئی نئی دلیل پیش نہیں کی کیونکہ اگر امام مہدی کے یہ مقامات نہیں تو گزشتہ بزرگوں کی پیشگوئیاں عبث ہیں لیکن جیسا کہ بزرگوں نے پیشگوئیوں میں فرما