خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 20 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 20

خطبات طاہر جلدم 20 خطبه جمعه ۴ /جنوری ۱۹۸۵ء یہ بھی بالکل یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اہل پاکستان کو آج مخاطب کر کے ان کے شرفاء کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن بہر حال ہم نے تو ہمیشہ سے دیکھا اور اس دور میں پہلے سے بھی بڑھ کر دیکھا کہ ہر مصیبت اور ہر آفت کے وقت خدا تعالیٰ نے ہمارے دلوں کو نئی تقویت، نیا ثبات قدم ہمیں عطا فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہر بلا سے محفوظ رکھا اور ہر روک ہمارے راستے سے دور کر دی اور ہمارے قدم پہلے سے زیادہ تیزی رفتاری کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔جہاں تک ہمارے مخالفین کا تعلق ہے ان کو میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زبان میں مخاطب کر کے یہ کہتا ہوں کہ:۔آسمان پر ایک شور برپا ہے اور فرشتے پاک دلوں کو کھینچ کر اس طرف لا رہے ہیں“ روک سکتے ہو تو روک کے دیکھ لو تمہاری کچھ پیش نہیں جائے گی۔وہ سعید روحیں جو خدا کے فضل سے اس کے فرشتوں کی تحریک پر جماعت کی طرف مائل ہو رہی ہیں اور پہلے سے بڑھ کر مائل ہو رہی ہیں وہ جوق در جوق اس راہ میں آتی چلی جائیں گی اور کوئی نہیں ہے جو اُن کے قدم روک سکے۔آسمان پر ایک شور برپا ہے اور فرشتے پاک دلوں کو کھینچ کر اس طرف لا رہے ہیں۔اب اس آسمانی کارروائی کو کیا انسان روک سکتا ہے؟ بھلا اگر کچھ طاقت ہے تو روکو۔وہ تمام مکر و فریب جو نبیوں کے مخالف کرتے رہے ہیں وہ سب کرو اور کوئی تد بیراٹھا نہ رکھو۔ناخنوں تک زور لگاؤ اتنی بددعا ئیں کرو کہ موت تک پہنچ جاؤ پھر دیکھو کہ کیا بگاڑ سکتے ہو؟“ اربعین نمبر ۴ ، روحانی خزائن جلد۷ اصفحہ نمبر ۴۷۳) خدا کی قسم تم کچھ بھی جماعت احمدیہ کا نہیں بگاڑ سکتے۔تمہاری نسلیں مخالفتوں پر ایک دوسرے کے بعد نا کامی کی موت مرتی رہیں گی لیکن جماعت احمدیہ ہمیشہ اللہ کے فضلوں اور رحمتوں کے سائے کے نیچے آگے سے آگے ، آگے سے آگے ، آگے سے آگے بڑھتی رہے گی۔