خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 257 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 257

خطبات طاہر جلدم 257 خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء " گے۔کہیں مسلمان سازندوں اور مسلمان گویوں اور مسلمان بھانڈوں“ سے آپ دو چار ہوں گے۔بھلا غور تو کیجئے ، یہ لفظ مسلمان کتنا ذلیل کر دیا گیا ہے اور کن کن صفات کے ساتھ جمع ہو رہا ہے۔مسلمان اور زانی مسلمان ، اور شرابی مسلمان اور قمار باز مسلمان اور رشوت خور ! اگر وہ سب کچھ جو کا فر کرسکتا ہے ، وہی مسلمان بھی کرنے لگے تو پھر مسلمان کے وجود کی دنیا میں حاجت ہی کیا ہے۔( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحہ ۲۸، ۲۹ زیر عنوان تحریک اسلامی کا تنزل) جماعت احمدیہ پر اعتراض کرنے والے اس اقتباس کو پڑھیں اور غور کریں۔آخر کیوں ان میں خدا کا خوف نہیں رہا۔ہاں انہیں خوف تو ہے مگر ہمارا خوف ہے کہ یہ غالب نہ آجائیں۔مولوی مودودی صاحب کے مزید تبصرے بھی سنئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بارہ میں تو کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ من ذالک بڑی دلخراش باتیں کیں، مسلمانوں پر حملے کئے لیکن جس کو مزاج شناس نبوت“ کہا جاتا ہے ان کی باتیں بھی سن لیجئے لکھتے ہیں۔آپ اس نام نہاد مسلم سوسائٹی کا جائزہ لیں گے تو اس میں آپ کو بھانت بھانت کا ”مسلمان نظر آئے گا۔مسلمان کی اتنی قسمیں ملیں گی کہ آپ شمار نہ کر سکیں گے۔یہ ایک چڑیا گھر ہے جس میں چیل، کوے، گدھ ، بٹیر ، تیتر اور ہزاروں قسم کے جانور جمع ہیں اور ان میں سے ہر ایک چڑیا ہے۔( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحہ ۳۱ زیر عنوان تحریک اسلامی کا تنزل) یہ مودودی صاحب کے الفاظ ہیں۔انہوں نے جس حال میں مسلمانوں کو پایا وہی کچھ لکھا۔کیا اس امت کو تباہ کرنے کے لئے انگریز نے ایک آدمی کو کھڑا کیا تھا جو بقول مودودی صاحب مسلمان تو کیا انسانی اقدار سے گر کر جانوروں کے چڑیا گھر کا نقشہ پیش کرتی ہے ؟ ہاں اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ وہ آنے والا آیا اور اکٹھا کر گیا، کچھ جان پیدا کر گیا، ایک ولولہ تو بخش گیا خواہ وہ مخالفت ہی کا منفی ولولہ تھا۔مولوی مودودی صاحب مزید فرماتے ہیں: ” خدائی شریعت میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس کی بناء پر اہل