خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 258 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 258

خطبات طاہر جلدم 258 خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء حدیث، حنفی ، دیو بندی، بریلوی ، شیعہ ، سنی وغیرہ الگ الگ امتیں بن سکیں ( یعنی صرف ایک ہی امت بن سکتی ہے جن کا نام جماعت اسلامی ہے اور کوئی نہیں بن سکتی۔یہ امتیں یعنی حنفی ، دیو بندی وغیرہ کیا ہیں تو فرماتے ہیں کہ ) یہ امتیں جہالت کی پیدا کی ہوئی ہیں۔خطبات مودودی صفحہ ہ کے زیر عنوان دین اور شریعت ) اور جہاں تک مسلمان عوام کا تعلق ہے اور جہاں تک مسلمان قوم کا تعلق ہے اس بارہ میں تبصرہ کرتے ہوئے مودودی صاحب لکھتے ہیں: یہ انبوہ عظیم جس کو مسلمان قوم کہا جاتا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے ۹۹۹ فی ہزار افراد نہ اسلام کا علم رکھتے ہیں ، نہ حق اور باطل کی تمیز سے آشنا ہیں، نہ ان کا اخلاقی نقطہ نظر اور ذہنی رویہ اسلام کے مطابق تبدیل ہوا ہے ، باپ سے بیٹے اور بیٹے سے پوتے کو بس مسلمان کا نام ملتا چلا آ رہا ہے۔اس لئے یہ مسلمان ہیں۔( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحہ ۱۳۰ ز بر عنوان اسلام کی راہ راست اور اس سے انحراف کی راہیں ) جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اس قسم کے بے شمار اور بکثرت حوالے ہیں جن میں قوم کے پرانے اور نئے علماء نے یہ تسلیم کیا ہوا ہے کہ مسلمانوں کی کیا حالت ہے۔اس ساری جہالت کا ذمہ دار جماعت احمدیہ کو قرار دے دینا حد سے زیادہ ظلم ہے۔چند حوالے میں بتا دیتا ہوں ملکوں ملکوں کے الگ الگ حوالے ہیں اگر کسی نے پڑھنے ہوں تو وہاں سے دیکھ سکتا ہے مثلاً ہندوستان میں حیدر آباد دکن اور علاقہ سی پی مہاراشٹر۔اہل عرب۔مصر اور عراق۔برما۔ٹرکی۔جزیرہ جاوا۔سیام۔روس اور بر بری الجزائر کا نام لے لے کر علماء کے حوالے اور تبصرہ نگاروں کے تبصرے موجود ہیں اور اخباروں میں چھپے ہوئے ہیں۔چنانچہ مسلمانوں کی حالت کے بارہ میں مشہور اخبارات ** زمیندار ۱۶ جولائی ۱۹۲۶ء