خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 245
خطبات طاہر جلدم 245 خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء علماء ہم امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ هم ( خطبه جمعه فرموده ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں: لَاَنْتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِي صُدُورِهِمْ مِّنَ اللهِ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمُ لا يَفْقَهُوْنَ لَا يُقَاتِلُونَكُمْ جَمِيعًا إِلَّا فِي قُرَى مُّحَصَّنَةٍ اَوْ مِنْ وَرَاءِ جُدُرٍ بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ شَدِيدٌ تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا وَ قُلُوْبُهُمْ شَتَّى ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمُ لَا يَعْقِلُونَ 8 كَمَثَلِ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِيبَاذَا قُوا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمُ (الحشر : ۱۴تا ۱۶) فرمایا: ج یہ تین آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں آنحضرت ﷺ اور آپ کے ساتھیوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے لَاَنْتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِي صُدُورِهِم مِّنَ اللهِ کہ تمہارا خوف مخالفین اسلام پر اس شدت کے ساتھ غالب ہے کہ اللہ کے خوف کی نسبت تمہارا خوف بڑھ گیا ہے۔ذلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْم لَا يَفْقَهُونَ یہ اس لئے ہے کہ یہ لوگ ایک ایسی قوم ہیں جو نہم نہیں رکھتے ، ان میں تفقہ کی طاقت نہیں ہے، تم سے یہ لوگ اکٹھے ہو کر نہیں لڑتے یا نہیں لڑیں گے مگر فِي قُرًى مُحَصَّنَةٍ قلعہ بند شہروں میں جہاں ان کو اپنی حفاظت کا یقین ہوتا ہے وہاں یہ خوب لڑ سکتے ہیں لیکن کھل کر مقابل پر آنے کی ان کو طاقت نہیں اَوْ مِنْ وَرَاءِ جُدُرٍ یا پھر