خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 221 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 221

خطبات طاہر جلدم 221 خطبہ جمعہ ۸/ مارچ ۱۹۸۵ء سے یہ بات قطعی طور پر ثابت ہو جاتی ہے کہ مسلمان عوام میں اسلام کی محبت ضرور ہے اور وہ لوگ ظالم ہیں جنہوں نے اس محبت کا رخ غلط طرف موڑ دیا ہے۔اگر عوام کو اسلام سے محبت نہ ہوتی تو مولویوں کے اکسانے پر وہ کبھی بھی جماعت احمدیہ کی مخالفت نہ کرتے۔اس لئے اب ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اسلام سے محبت کرنے والے لوگوں سے رابطہ کریں اور ان کو بتائیں کہ اصل واقعات کیا ہیں۔خودان تک پہنچیں اور اس بات کو بھول جائیں کہ علماء کیا کہ رہے ہیں اور ہم پر کیا کیا مظالم توڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔مسلمان عوام تک براہ راست پہنچنا ضروری ہے کیونکہ جہاں اسلام کی محبت ہے وہاں خدا تعالیٰ نے ضرور بھلائی رکھ دی ہوئی ہے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اسلام کی محبت رکھنے والوں کو خدا تعالیٰ کبھی ضائع کر دے۔اس لئے مجھے کامل یقین ہے کہ پاکستان کے مسلمان عوام ہوں یا انڈونیشیا کے ملائشیا کے ہوں یا عرب میں بسنے والے، افریقی ممالک میں زندگی گزار رہے ہوں یا کہیں اور ، اگر ان کو جماعت احمدیہ کے بارہ میں حقائق بتا دیے جائیں تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ متاثر نہ ہوں۔وہ لازماً اس کی طرف ہوں گے جس کی طرف اسلام ہوگا ، وہ لازماً اس کی طرف ہوں گے صلى الله جس کی طرف قرآن ہوگا ، وہ لازماً اس کی طرف ہوں گے جس کی طرف محمد رسول اللہ ﷺ ہوں گے۔وہ صداقت کی تائید کریں گے کیونکہ اس وقت وہ اپنی طرف سے محبت اسلام کی وجہ سے آپ کے دشمن ہورہے ہیں۔ان کے سامنے آپ کی شکل ایسی پیش کی جارہی ہے کہ گویا آپ اسلام کے دشمن ہیں۔ان کو یہ کہا جاتا ہے کہ دیکھو! احمدیوں نے اسرائیل میں مشن بنا دیا ہے اور اس سے ان کا اسرائیل کا ایجنٹ ہونا ثابت ہو گیا ہے۔اول تو یہ بھی کوئی دلیل نہیں ، نہایت ہی احمقانہ بات ہے، روس میں پاکستان کا مشن ہے تو کیا پاکستان روس کا ایجنٹ ہے۔امریکہ میں پاکستان کا مشن ہے اسی طرح انگلستان میں ہے اور دنیا کے کتنے ممالک میں مشن ہیں تو کیا پاکستان ان سب ممالک کا ایجنٹ بنتا چلا جائے گا ؟ پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے اول تو اسرائیل میں ہمارا وہ مشن ہے ہی نہیں جو ایک ملک دوسرے ملک میں حکومتی سطح پر قائم کرتا ہے لیکن اگر ہوتا بھی ، تب بھی ایک نہایت جاہلانہ نتیجہ نکالا جارہا ہے کیونکہ کوئی یہ نہیں بتاتا کہ احمدی اسرائیل میں کیا ظلم کر رہے ہیں اور کیا اسکنٹی کر رہے ہیں۔آج تک احمدیوں کے خلاف کوئی ایسا الزام ثابت نہیں کر سکتے کہ جماعت نے ایک دمڑی کی امداد بھی کسی