خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 175 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 175

خطبات طاہر جلد۴ 175 خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا اور ہم نے تمہارے سامنے بہت سی مثالیں کھول کھول کر پیش کیں مگر افسوس وَقَدْ مَكَرُوا مَكْرَهُمُ ان لوگوں نے اپنے مکر کو انتہا تک پہنچا دیا وَعِنْدَ اللهِ مَكْرُهُمْ لیکن اللہ کے علم میں ان کے مکر کی ہر کیفیت ہے اور ان کے ہر مکر کا جواب خدا کے پاس ہے۔خواہ ان کے نزدیک اُن کے مکر ایسے ہوں کہ جو پہاڑوں کو بھی اپنی جگہوں سے ہلا دیں۔فَلَا تَحْسَبَنَّ اللهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ تو ہر گز یہ گمان مت کر کہ اللہ اپنے رسولوں کے ساتھ جو وعدے کیا کرتا ہے وہ انہیں ٹال دیتا ہے اور وعدہ خلافی سے کام لیتا ہے۔یقیناً اللہ تعالیٰ بہت غالب اور انتقام لینے والا ہے۔يَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ کہ جس دن زمین ایک اور زمین میں تبدیل کر دی جائے گی اور آسمان بھی بدل دیا جائے گا۔وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ اور وہ خدائے واحد وقتہار کے حضور نکل کھڑے ہوں گے۔يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ کے الفاظ کہ زمین تبدیل کر دی جائے گی، انہی الفاظ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی الہام ہوا۔وہ الہام زیادہ الفاظ پر مشتمل ہے۔اس کے ایک حصہ کے الفاظ یہ ہیں یوم تبدل الارض غير الارض ( تذکرہ صفحہ: ۱۸۹) جس کا تفصیلی ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا کہ زمین کے باشندوں کے خیالات اور رائیں بدلائی جائیں گی۔وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَةٍ مُّقَرَّنِيْنَ فِي الْأَصْفَادِ سَرَابِيلُهُمْ مِنْ قَطِرَانٍ یعنی ان کے کرتے اور قمیصیں تارکول کی بنی ہوئی ہوں گی اور تو ان کے چہروں پر سیاہی کو چڑھتا ہوا دیکھے گا تا کہ خدا تعالیٰ ہر جان کو اس کے مطابق جزا دے جو اس نے کمایا اور اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔یہ لوگوں کے لئے پیغام ہے تا کہ وہ اس کے ذریعہ ڈرائے جائیں اور تا کہ وہ جان لیں کہ اللہ اللہ واحد ہے اور تا کہ وہ جو عقل رکھتے ہیں وہ ان باتوں سے نصیحت پکڑیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ان آیات پر تفصیلی گفتگو کا تو وقت نہیں ہے لیکن جو خطبہ آج دیا جائے گا اس کا ایک حصہ عملاً ان آیات کی تفسیر ہی ہے اور اولوا الالباب پر اس کا روشن ہونا کوئی مشکل نہیں ، اہل بصیرت ان حصوں پر سے گزرتے ہوئے خود سمجھ جائیں گے کہ قرآن کریم کی ان آیات کا اس مضمون کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔اس سلسلہ خطبات میں میں یہ بیان کر رہا تھا کہ جماعت احمدیہ کو حکومت پاکستان کے