خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 1024
خطبات طاہر جلدم 1024 خطبہ جمعہ ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۵ء جتنا چاہودو۔لیکن بنیادی ضرورتیں نہ کاٹو سوائے اس کے کہ بعض خاص مواقع پر دین کی بنیادی ضرورتیں تقاضا کرتی ہوں ایسی صورت میں پھر سب کچھ پیش کرنے کا بھی حکم ہو جایا کرتا ہے لیکن وہ امتیازی حالات ہیں۔وقف جدید کے چندے میں زیادہ سے زیادہ شمولیت اختیار کر میں لیکن اس شرط کے ساتھ کہ نہ دیگر چندے متاثر ہوں، نہ بنیادی ضرورتوں پر اثر پڑے اور عفو میں جہاں تک بھی ممکن ہے آپ زیادہ سے زیادہ محنت کریں کہ عفو کا ایک بڑا حصہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں پیش ہو۔یعنی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے بعد جو کچھ بچتا ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت کو ہر آن آگے کی طرف بڑھاتا چلا جائے اور ہر آن خدا کے فضل سے جماعت آگے کی طرف بڑھ رہی ہے۔اس ابتلاء میں ایک بھی دن ایسا نہیں آرہا جبکہ کسی جگہ سے یہ بری خبر آئے کہ جماعت کا قدم پیچھے ہٹ گیا ہے۔وقف جدید کی یہ رپورٹ بڑی تفصیلی ہے۔اس کے پڑھنے کا تو وقت نہیں۔میں نے عمومی باتیں آپ کے سامنے پیش کر دی ہیں۔اس رپورٹ سے بھی پتہ چلتا ہے کہ سارے پاکستان میں بفضلہ تعالیٰ ہر جہت سے وقف جدید کا قدم آگے بڑھا ہے۔۷ار دسمبر تک کل وصولی میں تقریباً سوالا کھ کا اضافہ ہو چکا ہے۔جبکہ گزشتہ دستور جو چلا آرہا ہے اس کی رو سے جنوری تک یہ وصولیاں ہوں گی اور لکھوکھہا روپیہ جنوری تک مزید وصول ہونے کی توقع ہے۔تو زائد جتنا بھی وصول ہوگا وہ گزشتہ سال سے بڑھ کر ہے۔تو امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہر میدان میں جماعت حسب دستور ، حسب روایات آگے ہی قدم بڑھائے گی۔دعاؤں سے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے ، اس پر تو کل کرتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جائیں۔دشمن کو ہمارا یہی جواب ہے کہ تم جتنا چاہوز ور لگالو، ایڑی چوٹی کا زور لگالو، جو کچھ تمہاری راہ میں ہے خرچ کر ڈالو، اپنے گھوڑے، اپنے مال مویشی ، اپنی قو تیں ، اپنے لشکر سب جھونک دومگر اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ جماعت احمدیہ کے حق میں ہمیشہ پورا ہوتے دیکھو گے کہ ہم تمہارے جلتے ہوئے دلوں کو دکھاتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔ایک دن بھی ہم تم سے رکنے والے نہیں ہیں۔نہ رکیں گے ، نہ رک سکتے ہیں، نہ کبھی ممکن ہے کہ خدا کی قومیں کسی میدان میں بھی آکر مات کھا جائیں یا پیچھے ہٹ جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ آگے ہی بڑھاتا چلا جائے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: